الیکشن کمیشن آف پاکستان نے رجسٹرد سیاسی جماعت کی نئی فہرست جاری کردی ہے، پاکستان تحریک انصاف بغیر صدر اور چیئرمین کے سیاسی جماعتوں کی فہرست میں موجود، نواز شریف کا نام بطور صدر مسلم لیگ (ن) اپڈیٹ کردیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں 166 رجسٹرڈ سیاسی جماعتیں ہیں، الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے انٹراپارٹی انتخابات تسلیم کرتے ہوئے نواز شریف کو مسلم لیگ ن کا صدر تسلیم کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ مخصوص نشستوں سے متعلق 12 جولائی کا فیصلہ واپس لے، الیکشن کمیشن نے نظرثانی درخواست دائر کردی
الیکشن کمیشن کے مطابق نواز شریف مسلم لیگ نے کے صدر ہیں، نواز شریف بلامقابلہ مسلم لیگ ن کے صدر منتخب ہوئے تھے۔
الیکشن کمیشن نے جماعت اسلامی کے انٹراپارٹی انتخابات تسلیم کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا نام بھی بطور امیر جماعت اسلامی اپڈیٹ کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بغیر مانگے مخصوص نشستیں نہیں دی جاسکتیں، الیکشن ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش
الیکشن کمیشن نے دیگر سیاسی جماعتوں کے نئے پارٹی صدر یا چیئرمین کے نام بھی اپڈیٹ کرلیے ہیں، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کا نام تاحال اپڈیٹ نہیں کیا، محمود خان کا نام بطور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمینٹرین اپڈیٹ کیا گیا ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری کا بطور صدر پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین اپڈیٹ کیا گیا ہے جبکہ بلاول بھٹو زرداری کا نام بطور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اپڈیٹ کیا گیا ہے، اسفندیار ولی کا نام تاحال بطور عوامی نیشنل پارٹی موجود ہے، پاک سرزمین پارٹی بھی رجسٹرد سیاسی جماعتوں میں شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ: پنجاب میں الیکشن ٹریبونلز کو فعال بنانے کا کیس ڈی لسٹ
الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو بھی سیاسی جماعت تسلیم کرلیا ہے، پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) بغیر صدر سیاسی جماعتوں میں شامل ہے، پی ٹی آئی کے چیئرمین کا نام بھی اپڈیٹ نہیں کیا گیا ہے۔