برطانیہ میں فسادات: چینل 3 ناؤ کا گرفتار صحافی 4 روزہ ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

جمعرات 22 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ضلع کچہری لاہورمیں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے نیوز ویب سائٹ چینل 3 ناؤ سے وابستہ گرفتار صحافی فرحان آصف کو مزید 4 روز کے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا ہے۔

ایف آئی اے کی جانب سے ملزم فرحان آصف کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر آج پھر عدالت میں پیش کرکے مزید 14 روز کے ریمانڈ کی استدعا کی گئی تاہم جج نے ملزم کا 4 روزہ ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ایف آئی اے کو جلد اَز جلد تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں فسادات کا باعث بننے والی ویب سائٹ کا صحافی لاہور سےگرفتار

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے ملزم فرحان آصف کیخلاف مقدمہ سائبر کرائم کے ٹیکنیکل اسسٹنٹ کی مدعیت میں پیکا ایکٹ کی دفعہ 9 اور 10 اے کے تحت درج کیا ہے، درج ایف آئی آر کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم فرحان آصف نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔

ایف آئی اے کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نے ایکس اکاؤنٹ پر انگلینڈ میں چاقو زنی کے واقعے کی تصاویر شیئر کیں، ایکس اکاؤنٹ ہینڈلر نے ویب سائٹ پر آرٹیکل بھی پوسٹ کیا، آرٹیکل میں 17 سالہ علی الشکاتی کو چاقوزنی واقعے کا ذمہ دار قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں:برطانیہ میں فسادات کا باعث فیک نیوز، گرفتار صحافی ایک روزہ ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

ایف آئی آر کے مطابق مذکورہ ویب سائٹ کے آرٹیکل میں جھوٹا دعویٰ کیا گیا کہ گرفتار ہونے والا مسلم ہے، آرٹیکل میں حملہ آور کو برطانیہ میں پناہ گزین بھی بتایا گیا تھا، سوشل میڈیا پر جھوٹے دعوے کی وجہ سے فسادات پھوٹ پڑے۔

ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ مذکورہ ایکس اکاؤنٹ ہولڈر کی شناخت فرحان آصف کے نام سے ہوئی، جس نے غیر ملکی چینل کو غلط معلومات دینے کا بھی اعتراف کیا، معلومات میں ملزم نے الزام دیگر لوگوں پر عائد کرنے کی کوشش کی۔

مزید پڑھیں:برطانیہ میں فسادات: 75 فیصد مسلمان خود کو غیر محفوظ سمجھنے لگے، سروے رپورٹ

واضح رہے کہ برطانیہ کے شہر ساؤتھ پورٹ کے ایک ڈانس اسکول میں گزشتہ ماہ ایک شخص نے حملہ کرکے 3 بچیوں کو قتل کردیا تھا، اس واقعے میں 8 بچیوں اور 2 بالغ افراد سمیت 10 لوگ زخمی ہو گئے تھے، حملہ آور اگرچہ موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگیا تاہم بعد میں پولیس نے اسے آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا تھا۔

برطانوی پولیس کے مطابق حملہ آور کی عمر 17 سال ہے اور کم سنی کے باعث اس کی شناخت ظاہر نہیں کی جا سکتی۔ البتہ برطانیہ میں یہ افواہ پھیل گئی کہ حملہ آور مسلمان تارک وطن تھا، اس واقعہ کے بعد برطانیہ بھر میں پناہ گزینوں کے خلاف مظاہرے شروع ہوگئے اورجھڑپوں میں پولیس اہلکاروں سمیت درجنوں لوگ زخمی ہو گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دوست ممالک کی کوششوں سے کابل میں افغان علما کا جرگہ، پاکستان کا خیر مقدم اور امن کے قیام پر زور

پی آئی اے کی نجکاری کے آخری مراحل میں، ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن کا بوجھ کون اٹھائے گا؟

سابق وزیرِاعلیٰ مہاراشٹر پرتھوی راج چاؤن کا جنگ میں بھارت کی شکست کے اعترافی بیان پر معافی مانگنے سے انکار

ڈیجیٹل اصلاحات، ادارہ جاتی احتساب اور عالمی اعتماد، پاکستان کی شفاف حکمرانی کی نئی حقیقت

عمران خان کی بہنوں کو ملاقات سے روکنے اور دھرنے پر پولیس تشدد کی شدید مذمت، پی ٹی آئی

ویڈیو

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

فیض حمید کے بعد اگلا نمبر کس کا؟ وی ٹاک میں اہم خبریں سامنے آگئیں

کالم / تجزیہ

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں