بونا راست منصوبہ کیا ہے؟

جمعرات 22 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے پہلے کراس بارڈر رقوم منتقلی منصوبے’بونا راست‘ کا افتتاح کیا جا چکا ہے جس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے اعلان کیا کہ بونا راست کنکٹیوٹی سے عرب ممالک سے پاکستانی رقوم کی منتقلی کرسکیں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اس منصوبے کا مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سہولت دینا ہے اور اس سے ترسیلات زر میں اضافہ ہونے کے علاوہ پاکستان اور عرب ممالک میں رقوم کی منتقلی کے عمل میں شفافیت بھی آئے گی۔

بونا راست منصوبہ کیا ہے اور اس سے سمندر پار پاکستانیوں کو کیا فائدہ ہوگا؟

معاشی ماہر خلیق کیانی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے ایک بہترین منصوبے کا آغاز کیا گیا ہے کیونکہ پاکستان کہ حد تک تو بینک ٹرانزیکشنز فوراً ہو جاتی ہے مگر جب بیرونی ممالک سے پیسے بھیجنے ہوں تو سمند پار پاکستانیوں کو بہت سے جتن کرنے پڑتے ہیں۔

خلیق کیانی نے بتایا کہ بونا راست منصوبہ یہ ہے آپ ایک بینک سے دوسرے بینک میں پیسے بھیجنا چاہیں تو بس ایک کلک کریں اور پیسے فوری طور پر ٹرانسفر ہوجائیں گے۔؎

انہوں نے کہا کہ پہلے اسٹیسٹ بینک کی جانب سے تمام بینکوں کو راست آئی ڈی بنا کر دی گئی تھی کہ تمام بینک اس کو ذریعے فوری ٹرانزیکشنز کو یقینی بنائیں اور اب میرے خیال میں اسی راست کو دبئی یا کسی بھی ملک کی راست آئی ڈی کے ساتھ کنیکٹ کر دیا جائے گا جس سے براہ راست رقم کی منتقلی ہو سکے گی۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بیرونی ممالک سے پاکستانیوں کے لیے پیسے بھیجنا بہت مشکل ہوتا تھا اور پہلے انہیں بینک جانا پڑتا تھا پھر اس کے کچھ دن بعد رقم پاکستان منتقل ہوتی تھی جس پر علیحدہ سے چارجز بھی لگتے تھے لیکن بونا راست منصوبے کا یہ فائدہ ہوگا کہ کسی تھرڈ پرسن یا پارٹی کی ضرورت ختم ہو جائے گی اور رقم کی منتقلی براہ راست ممکن ہو جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اس سے نہ صرف وقت کی بچت ہوگی بلکہ رقم محفوظ طریقے سے فوری بھیجی بھی جا سکے گی اور جتنے بھی رقم چوری کے غیر روایتی چینلز ہیں وہ ختم ہو جائیں گے جبکہ دوسری جانب اس سے ریمیٹنسز میں بھی اضافہ ہوگا۔

اس حوالے سے اسٹیٹ بینک کے ترجمان حبیب عثمانی نے وی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بونا سرحد پار ادائیگی کا نظام ہے اور یہ عرب ریجنل پیمنٹس کلیئرنگ اینڈ سیٹلمنٹ آرگنائزیشن کے ذریعے چلایا جاتا ہے جس کی ملکیت عرب مانیٹری فنڈ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بونا کا مقصد عرب خطے اور اس سے باہر کے مالیاتی اداروں اور مرکزی بینکوں کو مقامی کرنسیوں کے ساتھ ساتھ اہم بین الاقوامی کرنسیوں کو محفوظ طریقے سے بھیجنے اور وصول کرنے کے قابل بنانا ہے۔

حبیب عثمانی نے کہا کہ بونا کے ساتھ راست کے انضمام کا مقصد عرب خطہ اور پاکستان کے درمیان باضابطہ چینلز کے ذریعے سرحد پار ترسیلات زر کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا عرب ممالک اور پاکستان کے درمیان اقتصادی، مالیاتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے ذریعے افراد کے ساتھ ساتھ کاروباری اداروں کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین انڈو پیسفک فورم: اسحاق ڈار کی سنگاپور کے وزیرِ خارجہ اور بنگلادیشی سفیر سے غیررسمی ملاقات

ٹی20 ورلڈ کپ 2026: پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں، میچ 15 فروری کو کولمبو میں ہوگا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا کی ملاقات

ایبٹ آباد میں مسافر وین کو حادثہ، باپ بیٹے اور 2 بہنوں سمیت 6 افراد جاں بحق

ٹرمپ نے صحافی کے سخت سوال پر ممدانی کو کیسے مشکل سے نکالا؟

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت