’ماہرہ خان بوڑھی عورت، ہمایوں سعید ڈاکو ہیں‘ فردوس جمال کی تنقید

جمعہ 23 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فردوس جمال نے سُپر اسٹار ماہرہ خان کو ’بوڑھی عورت‘ اور ہمایوں سعید کو ’ڈاکو‘ قرار دے دیا۔ حال ہی میں فردوس جمال نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں اُن سے اداکارہ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید سے متعلق سوال پوچھے گئے۔

پروگرام کے میزبان نے فردوس جمال سے پوچھا کہ آپ نے ماضی میں کہا تھا کہ ماہرہ خان بوڑھی لگتی ہیں، اُنہیں ہیروئن کے نہیں بلکہ ماں کے کردار دینے چاہیے لیکن آپ کے بیان کے بعد ماہرہ خان نے سُپر ہٹ فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے اس پر آپ کیا کہنا چاہیں گے؟

اس سوال کے جواب میں فردوس جمال  نے کہا کہ وہ آج بھی اپنے بیان پر قائم ہیں اور انہوں نے ماہرہ خان کی عمر سے متعلق حقیقت بتائی ہے کیونکہ وہ اپنی اصل عُمر کے مطابق بوڑھی عورت ہی ہیں۔ میزبان نے اداکار سے کہا کہ پاکستان کے 90 فیصد لوگوں کو ماہرہ خان خوبصورت نظر آتی ہیں، جس پر فردوس جمال نے کہا کہ اگر 90 فیصد لوگ پاگل ہیں تو کیا وہ بھی اُن کی طرح پاگل بن جائیں۔

میزبان نے فردوس جمال سے ہمایوں سعید سے متعلق سوال کیا کہ وہ اس وقت مہنگے ترین اداکار ہیں لیکن آپ کے بقول انہیں اداکاری نہیں آتی؟ جس پر فردوس جمال نے طوائف کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ لازمی نہیں جو زیادہ معاوضہ وصول کرے وہ بہترین اداکار بھی ہو کیونکہ زیادہ پیسہ تو طوائف بھی لیتی ہیں۔

فردوس جمال کے مطابق اداکار ہمایوں سعید اداکاری میں ڈاکہ ڈال رہے ہیں کیونکہ قدرت ہمایوں سعید کے ساتھ ہے، انہیں بہترین وسائل ملے اور مناسب پلیٹ فارم ملا جس کو وہ کیش کررہے ہیں یہاں تک کہ وہ اپنے سے اچھے اداکاروں کو انڈسٹری میں آنے کا موقع  تک نہیں دیتے۔

واضح رہے کہ سال 2019 میں فردوس خان نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ انہیں نہیں لگتا ماہرہ خان کو اب ہیروئن کے کردار ادا کرنے چاہیئں۔ ماہرہ خان ماڈل ہوسکتی ہیں لیکن وہ نہ تو ایک اچھی اداکارہ ہیں اور نہ ہی ہیروئن۔ فردوس جمال نے ماہرہ خان کی عمر پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ماہرہ کی عمر زیادہ ہوگئی ہے اور اس عمر میں ہیروئنیں نہیں ہوتیں بلکہ ماں کے کردار کیے جاتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے الیکشن غیر قانونی قرار، اب کیا ہوگا؟

باسکٹ بال کھلاڑی نے پریکٹس کے دوران موت کو سینے سے لگالیا، ویڈیو وائرل

گھر کے شیر گھر میں ڈھیر: جنوبی افریقہ کا بھارت کو وائٹ واش، ٹیسٹ سیریز 0-2 سے جیت لی

ایف سی ہیڈکوارٹر حملے کی مکمل سی سی ٹی وی فوٹیج تیار، حملہ آور دھماکے سے قبل کیا کرتا رہا؟

کیا مشل اوباما نے اوزیمپک استعمال کی؟ نئے فوٹو شوٹ کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

ویڈیو

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

وی ایکسکلوسیو: نظام کی بقا کے لیے خود کو مائنس کیا ورنہ اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا