سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ ہم آج اس اہم ترین موڑ پر پہنچ گئے ہیں جہاں سے یا تو ترکی بنیں گے یا پھر میانمار۔
عمران خان نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ آج ہم نے اپنے آئین کو تاریخ کے اس موڑ پر پہنچا دیا ہے جہاں سے یا تو ہم ترکی بنیں گے یا پھر دوسرا میانمار بن جائیں گے۔
Today we stand at a turning point in our Constitutional history where we can be like Turkiye or become another Myanmar. Everyone must choose whether they stand, as PTI does, with Constitution, Rule of Law & democracy; or with a corrupt mafia, law of the jungle & fascism.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 3, 2023
پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ ہر ایک کو یہ انتخاب کرنا ضروری ہے کہ وہ کس کے ساتھ کھڑا ہے، جیسے ہم کرتے ہیں۔ ہم آئین، قانون کی حکمرانی اور جمہوریت کا ساتھ دیتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں بھی یہ دیکھنا ہوگا کہ ہم کہاں کھڑے ہیں۔ آئین، قانون کی حکمرانی اور جمہوریت کے ساتھ یا پھر کرپٹ مافیا، جنگل کا قانون اور فاشزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔