پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لاہور میں 27 اگست کو ہونے والا جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔
پی ٹی آئی کے رہنما شوکت بسرا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 8 ستمبر کو اسلام آباد میں ہونے والے جلسے کے بعد لاہور جلسے کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی نے اسلام آباد جلسہ کیوں ملتوی کیا، وجہ سامنے آگئی
انہوں نے کہاکہ اس وقت پی ٹی آئی کی تمام تر توجہ اسلام آباد جلسے پر مرکوز ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی نے 22 اگست کو اسلام آباد میں ہونے والا جلسہ منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا، جبکہ اس سے قبل بھی کئی بار وفاقی دارالحکومت میں جلسے منسوخ کیے گئے۔
تاہم اب عمران خان سمیت پی ٹی آئی قیادت کا موقف ہے کہ اب اگر انتظامیہ نے اجازت نہ بھی دی تو ہر صورت میں جلسہ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی کو 22 اگست کا جلسہ منسوخ کرنے کا اسٹیبلشمنٹ نے نہیں کہا، وزیر دفاع خواجہ آصف
22 اگست کا جلسہ منسوخ ہونے کے بعد عمران خان نے جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے پیغام بھجوایا گیا تھا کہ اس روز مذہبی جماعتوں کے کارکنان اسلام آباد میں جمع ہیں اس لیے جلسہ منسوخ کیا جائے۔