قلات میں مسلح افراد کی فائرنگ، پولیس اورلیویز اہلکاروں سمیت 10 افرادجاں بحق

پیر 26 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے ضلع قلات میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اورلیویز اہلکاروں سمیت 10 افرادجاں بحق ہوگئے ہیں۔

ایس ایس پی قلات دوستین دشتی کے مطابق، مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس کا ایک سب انسپکٹر، 4 لیویز اہلکار اور 5 شہری جاں بحق ہوئے، فائرنگ  کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کے علاقے موسیٰ خیل میں 23 مسافروں کا قتل، بسیں اور ٹرک نذرِ آتش

ایس ایس پی قلات کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد علاقے کو کلیئر کیا جارہا ہے، قومی شاہراہ اور شہر میں مسلح افراد رات سے پولیس کے ساتھ مقابلہ کررہے تھے۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف مقامات گزشتہ رات سے گزشتہ رات دہشتگردوں کے نشانے پر ہیں۔ ضلع موسیٰ خیل کے علاقے راڑہ شم میں مسلح افراد نے پنجاب سے تعلق رکھنے والے 23 مسافروں کو بسوں سے اتار کر فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کے ضلع چاغی میں گولیوں سے چھلنی 5 لاشیں برآمد

دوسری جانب، مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں لیویز تھانے پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا جبکہ کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر نامعلوم افراد کیچی بیگ تھانے کی دیوار کے پاس دستی بم حملہ کرکے فرار ہوگئے۔ ان دونوں واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp