پاکستان میں کرکٹ کے معیار کو کیا ہوگیا؟ کیون پیٹرسن کو کس بات نے پریشان کردیا؟

پیر 26 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی کرکٹ ٹیم کی بنگلہ دیش کے ہاتھوں 10 وکٹوں سے ٹیسٹ کرکٹ کی پہلی شکست پر جہاں سابق پاکستانی کرکٹرز نے قومی ٹیم کی کارکردگی اور پی سی بی انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے وہیں غیر ملکی کرکٹرز بھی پاکستان کی اس بدترین شکست پر خاموش نہ رہ سکے۔

انگلینڈ کی قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق بلے باز کیون پیٹرسن نے بھی ایکس ڈاٹ کام پر اپنے رد عمل میں حیرت کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کو کیا ہوگیا ہے، کیونکہ جب وہ ڈومیسٹک سپر لیگ کھیلنے پاکستان آئے تھے تو انہوں نے ملک میں کرکٹ کا اچھا معیار پایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کی راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف پہلی تاریخی فتح

ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا ہے کہ جب انہوں نے پی ایس ایل کھیلا تھا تو اس لیگ کا معیار بہت اچھا تھا، کھلاڑیوں میں کام کرنے کی اخلاقیات بہت اچھی تھیں اور نوجوانوں میں جادو تھا۔’ پاکستان میں کرکٹ کو کیا ہوا؟‘

مزید پڑھیں: پاکستان کرکٹ ٹیم کو بنگلہ دیش سے شکست پر شاہد آفریدی پھٹ پڑے

واضح رہے کہ راولپنڈی میں کھیلے گئے حالیہ ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو پہلی مرتبہ اور وہ بھی 10 وکٹوں سے شکست دے کر تاریخی فتح اپنے نام کی ہے، پہلے ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان کرکٹ ٹیم اپنی دوسری اننگز میں صرف 146 رنز بناکرآؤٹ ہوگئی تھی اور مہمان ٹیم کو جیت کے لیے صرف 30 رنز کا ہدف دیا تھا جو اس نے بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں آگے بڑھنے کے لیے میٹا کی نئی حکمتِ عملی

یوٹیوبر آئی شو اسپیڈ کے دورۂ کینیا نے انٹرنیٹ اور نیروبی کی سڑکوں پر ہلچل کیوں مچا رکھی ہے؟

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان 40 جے ایف-17 طیاروں اور ڈرونز کی فروخت پر مذاکرات جاری، رائٹرز کی رپورٹ

کشمیر کی وادی شکسگام ہماری ہے، چین نے بھارت کی چھٹی کرادی

سیکیورٹی نے عامر خان کو اپنے ہی دفتر سے باہر کیوں نکال دیا؟

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘