سندھ میں موسلادھار بارشوں سے نمٹنے کے لیے صوبائی حکومت نے کیا تیاری کی؟

پیر 26 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صوبہ سندھ میں کراچی کے علاوہ مختلف اضلاع میں آج سے موسلا دھار بارشیں شروع ہونے کا امکان ہے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کے بعد صوبے میں انتظامیہ اور بلدیاتی اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے رین ایمرجنسی سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے تمام بلدیاتی اداروں کو متحرک رہنے اور کراچی کے تمام نالوں کی نگرانی، نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کے لیے مشینری کا انتظام کرنے کی ہدایت بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں طاقتور مون سون سسٹم کی آمد، پنجاب و سندھ میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

وزیراعلیٰ سندھ کو موسم کی پیشگوئی پر میٹرولوجسٹ سردارسرفراز نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سندھ میں آج بارش کا سسٹم داخل ہوگا جو 31 اگست تک جاری رہے گا، اس کے بعد بارش کا ایک اور سسٹم ستمبر کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ اس نئے اسپیل سے کراچی میں 150 تا 200 ملی میٹرز بارش ہوسکتی ہے، ٹھٹہ، سجاول، میرپورخاص، سانگھڑ اور نوابشاہ میں 250 تا 300 ملی میٹرز بارش متوقع ہے، بدین، ٹنڈو محمد خان، تھرپارکر اور عمرکوٹ میں 500 ملی میٹر بارش کا امکان ہے، سندھ کے دیگر اضلاع میں 70 تا 100 ملی میٹر بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 26 سے 29 اگست کے دوران طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ کراچی میں 27 سے 31 اگست تک موسلا دھار بارش متوقع ہے، بارش کا دوسرا اسپیل ستمبر کے پہلے ہفتے میں شروع ہوگا، دوسرے اسپیل میں بھی کراچی میں بارشیں متوقع ہیں۔ ڈی جی، پی ڈی ایم اے سلمان شاہ نے اجلاس کو بتایا کہ 28 اگست کو تیز بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، کیرتھر رینج پر بارش کے نتیجے میں دادو، قمبر، شہدادکوٹ، جیکب آباد اور جامشورو میں سیلابی صورتحال ہوسکتی ہے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے محکمہ فشریز کو ماہی گیروں کے لیے ضروری ہدایات جاری کرنے کے احکامات دیے ، انہوں نے تمام ڈویژنل کمشنرز کو صورتحال کا جائزہ لے کر انتظامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں شدید بارشوں کی پیشگوئی، سیلابی صورتحال کا خدشہ

صوبائی مخدوم محبوب نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ امدادی سامان پی ڈی ایم اے کے اسٹاک میں موجود ہے جس میں خیمے، ترپالیں، مچھردانیاں، پانی کے کولر،ہائیجینک کٹس اور مچھردانیاں بھی شامل ہیں۔

وزیر بلدیات سعید غنی نے اجلاس کو بتایا کہ ٹاؤنز کو بھی نالوں کی صفائی کیلئے مشینری دی ہے۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کے ایم سی کے نالوں کے علاوہ اور واٹر بورڈ کے نکاسی آب کا سسٹم بہتر کیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے تمام انتظامیہ اور بلدیاتی اداروں کو بندوبست کرنے کی ہدایت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نومبر 2025: سعودی عرب میں ثقافت، سیاحت، معیشت اور کھیلوں کی سرگرمیوں کا غیر معمولی مہینہ

اسرائیل نے 30 فلسطینیوں کی لاشیں واپس کردیں، غزہ پر بمباری سے مزید شہادتیں

افغانستان کا معاملہ پیچیدہ، پاکستان نے بہت نقصان اٹھایا ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان

افغانستان کے ساتھ مؤثر مکینزم تشکیل دینے پر اتفاق ہوگیا ہے، وزیر مملکت طلال چوہدری

مدینہ منورہ کا عالمی اعزاز، یونیسکو کے ’کریئیٹو سٹیز نیٹ ورک‘ میں شمولیت

ویڈیو

ای چالان یورپ جیسا اور سڑکیں کھنڈر، کراچی کے شہریوں کی تنقید

پاک افغان مذاکرات کامیاب، ٹی ٹی پی کی شامت، مولانا فضل الرحمان آگ اگلنے لگے

پاک افغان مذاکرات: ایک کے بعد ایک نیا گیم، نصرت جاوید نے حقائق سے پردہ اٹھادیا

کالم / تجزیہ

مولانا فضل الرحمان ٹھیک شاٹس نہیں کھیل پا رہے

مذہب، فلسفہ اور ریاست

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟