وزیراعلیٰ  گنڈاپور کو فیصل آباد میں پروٹوکول کیوں نہیں دیا گیا؟ کے پی حکومت کا پنجاب حکومت سے شکوہ

بدھ 28 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو پنجاب کے شہر فیصل آباد میں پروٹوکول نہ ملنے پر خیبرپختونخوا کے پرنسپل سیکرٹری کا پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری کو خط لکھا ہے۔

پنجاب میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو پروٹوکول نہ ملنے پر پرنسپل سیکرٹری ٹو چیف منسٹر خیبر پختونخوا عابد مجید نے  پنجاب کے پرنسپل سیکریٹری کو خط لکھا ہے جس میں شکایت کی گئی ہے کہ فیصل آباد میں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو سیکورٹی فراہم نہیں کی گئی۔ حالانکہ وی وی آئی پیز کو سیکورٹی ملتی ہے۔ خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ یہ معاملہ وزیراعلیٰ پنجاب کے نوٹس میں لایا جائے۔ اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو سیکورٹی نہ ملنے پر انکوائری کی جائے۔

خط میں بتایا گیا ہے کہ ایس ایس پی آپریشن فیصل آباد کو وزیر اعلیٰ کے دورے کے متعلق آگاہ کیا گیا تھا اس کے باوجود

 پروٹوکول ایس او پیز کے مطابق علی امین گنڈاپور کو سیکورٹی کیوں نہیں دی گئی؟

خط میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس حوالے سے

 پنجاب پولیس کو سخت ہدایات جاری کی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp