پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی، پی ٹی اے نے ایک ہفتے میں دوسرا عذر پیش کر دیا

جمعرات 29 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک بھر میں جاری انٹرنیٹ کی سست روی بنیادی طور پر 7 بین الاقوامی سب میرین کیبلز میں سے 2 کیبلز (SMW4, AAE-1)   میں خرابی کی وجہ سے ہے، جو پاکستان کو بیرونی دنیا سے منسلک کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:انٹرنیٹ سروس میں تعطل نے فری لانسرز کو فکر معاش میں مبتلا کردیا

پی ٹی اے کے مطابق SMW-4 سب میرین کیبل میں خرابی اکتوبر 2024 کے اوائل تک ٹھیک ہونے کا امکان ہے۔ جبکہ سب میرین کیبل AAE-1 کی مرمت کر دی گئی ہے جس سے انٹرنیٹ کا تجربہ بہتر ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے، پی ٹی اے نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اور ٹیلی کام کو بتایا تھا کہ یہ وی پی این تھے جنہوں نے ملک میں انٹرنیٹ سروسز کو اوورلوڈ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار کب بحال ہوگی؟ پی ٹی اے نے تاریخ بتادی

اس وقت حکام کا کہنا تھا کہ ایک سب میرین کیبل 27 اگست 2024 تک ٹھیک ہونے کی امید ہے، تاہم اب کہا جا رہا ہے کہ ایک اور زیر زمین کیبل میں خرابی تھی، جسے اب اکتوبر 2024 تک ٹھیک کر دیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp