طالبان حکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ شراکت داروں سے مشاورت کے بعد کیا جائیگا، پاکستان

جمعرات 29 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ یو اے ای اور چین کی جانب سے طالبان حکومت کو تسلیم کیے جانے کے بعد پاکستان افغانستان کو تسلیم کرنے سے متعلق فیصلہ اپنے مفادات کے تحت کرے گا، اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ علاقائی شراکت داروں سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان نے بارہا افغان سرزمین کے پاکستان کے خلاف استعمال کا معاملہ اٹھایا ہے، پاکستان اور افغانستان کے درمیان متعدد رابطے کے چینلز موجود ہیں جہاں پر دہشتگردی پر شواہد کا افغانستان کے ساتھ تبادلہ کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے ایران کو شاہین lll میزائل دینے سے متعلق رپورٹ رد کردی

ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ افغانستان میں دہشتگرد گروہوں خوارج و ٹی ٹی پی کی موجودگی اقوام متحدہ سمیت متعدد عالمی اداروں سے ثابت ہیں، پاکستان نے افغانستان کو دہشتگردی پر انٹیلیجنس معلومات فراہم کیں ہیں، تاہم پاکستان اور افغانستان کے درمیان دہشتگردی پر انٹیلیجنس شئیرنگ کے حوالے سے معلومات جاری نہیں کی جاسکتیں۔

’پاکستان کا کالعدم خوارج ٹی ٹی پی سے مزاکرات کا کوئی ارادہ نہیں، افغان حکومت سے پاکستانی شہریوں کے قتل عام میں ملوث ٹی ٹی پی سمیت دیگر دشت گرد گروہوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔‘

‘سیکریٹری خارجہ او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں اسلاموفوبیا پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے’

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ سیکریٹری خارجہ آج کیمرون میں او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں، سیکریٹری خارجہ غزہ میں اسرائیل کی جارحیت، اسلاموفوبیا اور دیگر امور پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے،ہم اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی جانب سے عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں کو فوری روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں گے۔

‘پاکستان خان یونس میں اسرائیل کی مسجد پر بمباری کی مذمت کرتا ہے’

ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان اسرائیل کی جانب سے فلسطین میں خان یونس پر مسجد پر حملے کی بھرپور مذمت کرتا ہے، مزہبی مرکز پر حملہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، بین الاقوامی برادری غزہ میں اسرائیلی مظالم کا نوٹس لے، پاکستان مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیوں کی مذمت کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے‘: سید علی گیلانی کی کمی شدت سے محسوس کی جارہی ہے

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ کشمیری حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی کی تیسری برسی یکم ستمبر کو منائی جائے گی، سید علی شاہ گیلانی گھر میں نظر بندی کے دوران یکم ستمبر 2021 کو شہید ہوگئے تھے، سید علی گیلانی کشمیر کی آزادی کے لیے حقیقی جہدوجہد کررہے تھے، ساتھ ہی انہوں نے فلسطین کے مسلمانوں کے لیے بھی غیر مشروط آواز بلند کی، ہم ان کی برسی پر ان کی کشمیریوں اور جریت جدوجہد کے لیے کوشیشوں کو خراج عقیدت ییش کرتے ہیں، پاکستان کشمیریوں کی سفارتی اخلاقی مدد جاری رکھے گا۔

استصواب رائے کشمیریوں کا حق ہے

’استصواب رائے کشمیریوں کا حق ہے، جموں و کشمیر کشمیریوں کی خواہشات اور اقوام متحدہ قراردادوں کے مطابق ہی مسئلہ کشمیر کا حل ممکن ہے، کوئی اور طریقہ اس حل کا نعم البدل نہیں ہوسکتا۔‘

اسیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بیلا رس کا دورہ

انہوں نے کہا کہ اسیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بیلا رس کا دورہ کیا ہے، جہاں انہوں نے بیلا رس کی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔

 ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ وزارت خارجہ نے عالم یوم متاثرین دہشتگردی پر اپنا بیان جاری کیا تھا، انسداد دہشتگردی کی کوششوں میں جانیں دینے والوں کو خراج تحسین یش کرتے ہیں۔

ایس سی او اجلاس میں بھارت کو شرکت کی دعوت

’ایس سی او سربراہان مملکت کونسل اجلاس 15 اکتوبر کو اسلام آباد میں منعقد ہو گا، بھارت سمیت تمام رکن ممالک کے سربراہان کو دعوت نامے بھیج دیے گئے ہیں، ان میں سے کچھ دعوت ناموں ہر کنفرمیشن بھی موصول ہوئی ہے۔‘

بلوچستان میں دہشتگردی کی مزمت کرتے ہیں

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں دہشتگردی کی مزمت کرتے ہیں، دفتر خارجہ نے 21 اگست کو دہشتگردی میں جانیں گنوانے والوں کی یاد میں پریس ریلیز جاری کیا، جن لوگوں نے جانیں دی ان کی قربانیاں فراموش نہیں کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ہونے والے حملے پوری قوم کے لیے تشویشناک ہیں، ہم سب ان حملوں کی مذمت کرتے ہیں تاہم ان حملوں کے حوالے سے غیر ملکی حکومتوں سے کوئی رابطہ ہوا یا نہیں اس پر فی الحال تبصرہ نہیں کرسکتی۔

چین سے حاصل قرضے طویل المدتی اور کم شرح سود ہر ہیں

ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ’سی پیک کے حوالے سے چین کے قرضے ہمارے کل قومی قرضوں کا چھوٹا سا حصہ ہیں، جبکہ چین کی جانب سے جو قرضے دیے گئے ہیں ان کی ادائیگی کی مدت لمبی ہے، چین سے حاصل شدہ قرضے طویل المدتی اور کم شرح سود پر ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستانی حکومت اپنے شہریوں کے تحفظ کے حوالے سے پر عزم ہے، امریکا میں قید پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کے حوالے سے امریکا سے معلومات کے منظر ہیں، ابھی تک اس حوالے سے امریکا سے کوئی معلومات نہیں ملیں۔

نریندر مودی پاکستانی فضائی حدود سے گزرے، خیرسگالی کا پیغام نہیں دیا

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پاکستانی فضائی حدود سے گزرے یہ ایک معمول کی بات ہے، ان کی جانب سے کسی خیر سگالی کے پیغام سے آگاہ نہیں، پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کی پرواز کو اپنی فضائی حدود کے استعمال پر پابندی عائد نہیں کر رکھی ہے۔

افغاستان کو تسلیم کرنے کے حوالے سے فیصلہ علاقائی شراکت داروں کی مشاورت سے کریں گے

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان افغان حکام پر زور دیتا ہے کہ ٹی ٹی پی کے خلاف ایکشن لے، ٹی ٹی پی کے ساتھ بات چیت پاکستانیوں کی قربانیوں کے منافی ہے، یو اے ای اور چین کی جانب سے طالبان حکومت کو تسلیم کیے جانے کے بعد پاکستان افغانستان کو تسلیم کرنے سے متعلق فیصلہ اپنے مفادات کے تحت کرے گا، پاکستان تمام چینی شہریوں, منصوبوں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

‘افغان حکومت کو تسلیم کرنے کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ اپنے علاقائی شراکت داروں کی مشاورت سے کریں گے۔‘

بنگلہ دیش کی جانب سے کسی قسم کی مدد کی درخواست کی گئی تو مثبت جواب دیں گے

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلسل اپنے تمام شہریوں کو ان ممالک کے قوانین کے احترام کا کہتا ہے جن کا وہ دورہ کررہے ہیں، پاکستان بنگلہ دیشی عوام کے لیے بھرپور احترام کے جزبات رکھتا ہے، پاکستان یقین رکھتا ہے کہ بنگلہ دیشی عوام اپنے مسائل کو خود حل کر سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیشی عوام درپیش چیلنجز کا مقابلہ خود کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اگربنگلہ دیش کی جانب سے کسی قسم کی مدد کی درخواست کی گئی تو مثبت جواب دیں گے۔

ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ اقوام متحدہ کا بین الاقوامی کنوینشن برائے خاتمہ نسلی امتیاز موجود ہے، پاکستان نے اس کمیٹی کو اپنے مشاہدات سے آگاہ کیا ہے، ہم اس عالمی کنونشن پر عملدرآمد کے لیے پرعزم ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp