’موم بتیے‘ پر ہانیہ عامر کی لپ سنگنگ، بے ساختگی پر مداح جھوم اٹھے

جمعہ 30 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اپنی خوبصورتی اور اداکاری کے ٹیلنٹ کے باعث بیحد مقبول ہیں اور مداح انہیں سوشل میڈیا پر باقائدگی سے فالو کرتے ہیں۔
انہوں نے ایک بار پھر انسٹاگرام پر اپنی نئی پوسٹ کے ذریعے سوشل میڈیا پر دھوم مچاتے ہوئے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہانیہ عامر دبئی میں بھارتی گلوکار کے ساتھ کیا کررہی ہیں؟

ہانیہ عامر نے پوسٹ میں اپنے پسندیدہ پنجابی گانوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بھارت کے معروف گلوکار و اداکار دلجیت کے نئے گانے ’موم بتیے‘ کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔

ان کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ میک اپ روم میں سجتے سنورتے وقت ’موم بتیے‘ سے محظوظ ہورہی ہیں۔

ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اس نغمے کے بول کے مطابق اپنے ہونٹ بھی ہلا رہی ہیں اور ساتھ ہی دھن پر جھوم بھی رہی ہیں۔

ہانیہ کی یہ ویڈیوخوب وائرل ہو رہی ہے۔ مذکورہ نغمے پر ان کی عمدہ ’لپ سنگنگ‘ اور بے ساختہ پن دل لبھانے والا ہے اور اس نے مداحوں کو بیحد متاثر کیا ہے۔

مزید پڑھیے: کیا سوشل میڈیا ٹرولنگ ہانیہ عامر کو بھی متاثر کرتی ہے؟

ہانیہ کی پنجابی موسیقی سے محبت بھی کوئی ڈھکی چھپی نہیں ہے جس کا اظہار انہوں نے اپنی تازہ ویڈیو میں بھی کیا۔ دلجیت کا گانا ’موم بتیے‘ اپنے دلکش دھن اور پراثر بولوں کی وجہ سے تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل