بھائی کے پاسپورٹ پر برطانیہ جانے کی کوشش، ملزم گرفتار

منگل 4 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایف آئی اے امیگریشن نے بھائی کے پاسپورٹ پر سفر کرنے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔ مسافر فلائٹ نمبر VS365 کے ذریعے برطانیہ جا رہا تھا۔

ایف آئی اے اعلامیہ کے مطابق مسافر اپنے جڑواں بھائی وجاہت احمد کے پاسپورٹ پر برطانیہ جانے کی کوشش کر رہا تھا۔ ملزم کے بھائی کے پاسپورٹ پر برطانیہ کا تعلیمی ویزہ لگا ہوا تھا۔

ایف آئی اے امیگریشن نے مسافر کو بارڈر مینیجمنٹ سسٹم کے ریکارڈ کی مدد سے گرفتار کیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کا اصلی نام مظہر احمد ہے اور اس کا تعلق چینیوٹ سے ہے۔

ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp