ٹوئٹر کا نیا لوگو : ’’ایلون مسک نے ٹوئٹر کو میم بنا دیا’’

منگل 4 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایلون مسک کے ٹوئٹر خریدنے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ میں آئے روز نِت نئی تبدیلیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔  یکم اپریل کو بلیو ٹک برقرار رکھنے والے خواہش مند افراد کو سبسکرپشن حاصل کرنے کو کہا گیا اور اس کے بعد ٹوئٹر لوگو سے پرندے کی تصویرہٹا کر کتے کی تصویر لگا دی گئی جس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ ردِ عمل سامنے آ رہا ہے۔

ایلون مسک نےتصویر کے ساتھ ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ پرندے کی تصویر پرانی ہو گئی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وعدے کے مطابق لوگو سے پرندے کی تصویر ہٹا کر کتے کی تصویر لگا دی گئی ہے ۔

مزمل بھٹی نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ایلون مسک نے پورے پلیٹ فارم کو ایک میم میں بدل دیا ہے، ٹوئٹر کا نیا لوگو کس کو پسند آیا؟

ایک صارف نے کہا کہ ٹوئیٹر مضحکہ خیز ہو گیا ہے یا ہیک؟ میں نے سوچا کہ کچھ غلط ہے، مجھے ڈرتھا کہ یہ صرف میرے لیے ہے اورمجھے پاسورڈ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

صارفین کی جانب سے ایلون مسک کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے، ایک صارف نے لکھا کہ جب بھی ٹوئیٹر سائن ان کرتے ہیں تو آپ کو ایلون مسک کا چھوٹا کتا ملتا ہے، تو اب ہم ٹوئیٹ نہیں کر رہے، بھونک رہے ہیں یہ اس پر فٹ بیٹھتا ہے۔ ایلون مسک منظم طریقے سے ٹوئیٹر کو تباہ کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ میری اس ٹوئیٹ کو سنسر کر دیا جائے گا۔

کسی نے ایلون مسک کے اس اقدام کو طنز کا نشانہ بنایا تو کسی نے کرپٹو کرنسی سے تشبیہ دی۔ احمد راجپوت نامی صارف نے لکھا کہ ٹوئیٹر نے ویب سائیٹ کے لوگو کو اپ ڈیٹ کیا ہے جو کرپٹو کرنسی ڈوج کوئن کی نمائندگی کرتا ہے ۔

ایک صارف نے لکھا کہ ایلون مسک ہمارے وقت کے بہترین مزاح نگاروں میں سے ایک ہیں، ٹوئٹر کا نیا نشان اب ایک ڈوج کوئن ہے،  ایلون مسک بہت تیز ہیں۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ICE کے خلاف احتجاج شدت اختیار کر گیا، ٹرمپ نے فوج تعینات کرنے کی دھمکی دیدی

انقلاب منچہ کا آج بنگلہ دیش بھر احتجاج کا اعلان

وینزویلا کی اپوزیشن رہنما ماریا ماچادو نے اپنا نوبیل انعام صدر ٹرمپ کو پیش کردیا

پاکستانی ٹینس کھلاڑی طلحہ وحید نے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر لیا

امیگرنٹ ویزوں کی معطلی ایک متنازع چارٹ پر مبنی، امریکی ماہر خارجہ امور کا انکشاف

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

دینی اور دنیوی تعلیم کی روشنی پھیلانے والے جامعہ اشرفیہ کے نابینا مدرس و مدیر انگریزی رسالہ

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘