گائے پر کیوں بھونکا، بھارتی شہری نے کتے کو ڈنڈے مار کر ہلاک کردیا

بدھ 4 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت میں ایک شخص نے گائے پر بھونکنے والے کتے کو ڈنڈے مار کر ہلاک کردیا۔

یہ واقعہ بھارتی شہر بھارتی شہر مراد آباد میں پیش آیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص زمین پر پڑے کتے کو ڈنڈے مار رہا ہے جبکہ آس پاس کھڑے لوگ اس کی ویڈیو بنارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کتے کے حملے کا نشانہ بننے والی خاتون کس عذاب سے گزر رہی ہے؟

ویڈیو میں لوگوں کو اس شخص کو برا بھلا کہتے اور یہ سوال کرتے سنا جاسکتا ہے کہ وہ کتے کو ڈنڈے کیوں مار رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، کتے پر ڈنڈے برسانے والا شخص ایک ڈیری فارم کا مالک ہے جس نے کتے کو گائے پر بھونکنے کی وجہ سے تشدد کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں آوارہ جانوروں کا فائیو اسٹار شیلٹر ہوم

واقعہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مراد آباد پولیس نے کتے پر تشد کرنے والے شخص کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے جانوروں پر ظلم کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شرمیلا فاروقی کو پارلیمنٹ لاجز کا ماحول جیل جیسا کیوں لگا؟

نواز شریف اور مریم نواز کی تقریر پر پاکستان تحریک انصاف کا نکتہ بہ نکتہ جواب

قومی اسمبلی اجلاس میں تعلیم، ہیلتھ اور ماحولیات کے اہم بل زیر غور

سینیٹ اجلاس میں نیشنل ایگری ٹریڈ اتھارٹی بل اور صحافیوں کے مسائل پر غور

پی ٹی آئی احتجاج میں اب اجتماعی استخارہ ہوگا، شیرافضل مروت کا طنز

ویڈیو

پاکستان میں بے روزگاری کا طوفان، 56 لاکھ لوگ بے روزگار، خیبر پختونخوا سب سے آگے

شہباز شریف کی چھٹی، مریم نواز اگلی وزیراعظم، قومی اسمبلی تحلیل، نئے الیکشن کی گونچ، کل کا دن اہم کیوں؟

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا