بھارت نے اضافی پانی چھوڑ دیا، دریائے جہلم کی سطح بلند ہوگئی۔
بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں واقع اوڑی ڈیم سے دریائے جہلم میں اضافی پانی چھوڑ دیا گیا۔ جس کے نتیجے میں
دریائے جہلم میں پانی کی سطح بلند ہو گئی ہے اور اس کے بہاؤ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔
دریائے جہلم میں بھارت کی جانب سے چھوڑے گئے پانی کا ریلہ مظفرآباد پہنچ گیا تاہم حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب کی صورت حال پیدا نہیں ہوئی۔
ڈائریکٹر آپریشن سٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ
دریائے جہلم میں سیلاب جیسی کوئی صورتحال نہیں ہے،
بھارت کی جانب سے چھوڑے گئے پانی سے صرف 2 فٹ تک اضافہ ہو سکتا ہے۔ اور
تمام اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔