نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار برطانیہ کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، جہاں ان کی برطانوی سیکریٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی سے ملاقات ہوئی ہے، جس میں دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کے علاوہ مشترکہ دلچسپی کے علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نائب وزیر اعظم نے پاک برطانیہ دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے اور علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے پاکستان اور برطانیہ کی مضبوط شراکت داری کی اہمیت کا اعادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے 7 رکنی کمیٹی کی تشکیل،اسحاق ڈار چیئرمین ہونگے
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے برٹش پاکستانیوں کے کردار کو سراہا۔
اس موقع پر نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے، نوجوانوں کے لیے مواقع پیدا کرنے، تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے برطانیہ کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں ہیں۔
سیکریٹری خارجہ لیمی نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کی بطور رکن منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ اور پاکستان کے لیے برطانیہ کی حمایت کا اعادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات
اس موقع پر اکتوبر 2024 میں منعقد ہونے والی دولت مشترکہ کے سربراہان حکومت کے اجلاس پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔