برازیل سے تعلق رکھنے والی ماڈل اور اینفلوئنسر سویلین کیری نے گزشتہ سال لندن میں خود سے شادی کی، جس کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے بھی ہوئے، لیکن اب وہ خود پسندی سے بور ہوگئی ہیں اور خود سے ہی طلاق فائل کردی ہے۔
ایک عجیب لیکن دلچسپ کہانی حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، جس میں ایک خاتون شامل ہے انہوں نے خود کو ہی طلاق دینے کے لیے خود سے شادی کی تھی۔ برازیل سے تعلق رکھنے والی 36 سالہ اینفلوئنسر سویلین کیری نے گزشتہ سال اس وقت دنیا بھر کی توجہ حاصل کی جب اس نے ڈیٹنگ سین سے جدوجہد کے بعد لندن میں خود سے شادی کی، اور خبروں کی زینت بنی۔
مزید پڑھیں: پنجاب میں غیر مسلم اقلیتوں کی شادی اور طلاق کی رجسٹریشن کیسے ہوتی ہے؟
اپنی تنہا شادی کے ایک سال بعد ہی سویلن کیری نے یہ اعلان کرکے سب کو حیران کر دیا کہ اس نے خود کو طلاق دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس نے آخر کار یہ نتیجہ اخذ کیا کہ یہ اتحاد پائیدار نہیں تھا، سویلن نے اعتراف کیا کہ خود سے شادی کرنے کے اپنے فیصلے سے ابتدائی طور پر مطمئن ہونے کے باوجود، وہ اکثر شادی کے دوران تنہائی محسوس کرتی تھیں۔
ایک حالیہ انٹرویو میں سویلین کیری نے اپنے تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ جو خود کے ساتھ تعلقات میں رہنے کے چیلنجز کی عکاسی کرتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کامل ہونے اور اس کی اعلیٰ توقعات پر پورا اترنے کے دباؤ نے ان کو اکثر تھکاوٹ کا احساس دلایا۔
انہوں نے یہ تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب کرنے کے بعد احساس ہوا ہے کہ انسان تنہا نہیں رہ سکتا ہے، اور خود پسندی کو اس حد تک لے کر چلنا ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اب تک کی مختصر ترین شادی، صرف 3 منٹ میں طلاق، وجہ کیا بنی؟
واضح رہے مغربی ممالک میں اس طرح کے کئی واقعات پیش آچکے ہیں کہ خواتین نے خود پسندی کا مظاہر کرتے ہوئے خود سے شادی کی اور بعد میں تنگ آکر یا بور ہو کر خود ہی اس سے علیحدہ ہوگئیں۔