وی ایکسکلوسیو: معلوم نہیں مراد سعید کہاں ہیں، انہیں گلے لگانا چاہتا ہوں، بیرسٹر سیف

جمعرات 5 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید کی پشاور میں ممکنہ روپوشی سے متعلق کہا کہ انہیں نہیں معلوم کہ وہ کہاں ہیں، اگر کسی کو اس بارے میں خبر ہے تو انہیں بھی بتائے وہ مراد سعید کو گلے لگانا چاہتے ہیں۔

پشاور میں وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف سے جب پوچھا گیا کہ کیا مراد سعید پشاور میں روپوش ہیں؟ تو انہوں نے اس کی تردید تو نہیں کی، مگر اس بارے میں بھی وضاحت نہین کی کہ پی ٹی آئی رہنما کہاں ہیں۔

ڈی آئی خان میں حالات کے ذمہ دار کون؟

ترجمان خیبر پختونخوا حکومت کا وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں بدامنی پر کہنا تھا کہ صوبائی حکومت امن و امان کی صورت حال کو مزید بہتر بنانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس، آرمی اور دیگر ادارے قربانیاں دے کر عوام کی حفاظت کر رہے ہیں۔ ‘پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی قربانیاں ثبوت ہیں کہ امن و امان کے لیے اقدامات ہو رہے ہیں۔’

انہوں نے کہا کہ ڈی آئی خان امن و امان خرابی میں ملک دشمن عناصر اور دہتشگردوں کا ہاتھ ہے۔ جو ملک کی ترقی نہیں چاہتے۔ انہوں نے کہا حکومت ایسے عناصر کے خلاف ایکشن لے رہی ہے۔

بیرسٹر گوہر عبوری چئیرمین ہیں بات عمران خان کی مانی جائے گی۔

بیر سٹر سیف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں تمام فیصلے عمران خان کرتے ہیں اور پارٹی رہنما ان سے مشاروت کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پارٹی چیئر مین بیرسٹر گوہر علی خان عبوری چیئرمین ہیں اوروہ  بھی فیصلے عمران خان سے مشاروت سے ہی کرتے ہیں۔ ’عمران خان ملک سے باہر ہوں، جیل میں یا کہیں اور، فیصلے وہ ہی کریں گے اور بات صرف انہی ہی کی مانی جائے گی۔’

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp