باکسر عامر خان پر 2سال کے لیے ہر قسم کا کھیل کھیلنے پر پابندی

منگل 4 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اینٹی ڈوپنگ ٹیسٹ میں ممنوعہ ادویات کی موجودگی کا انکشاف ہونے پر عامر خان پر 2سال کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ پابندی کا اطلاق 6 اپریل 2022 سے 5 اپریل 2024 تک ہوگا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق سابق لائٹ ویٹر ورلڈ چیمپیئن عامر خان نے آسٹرائن کے استعمال کا تجربہ کیا۔
باکسر عامر خان نے فروری 2022 میں کیل بروک کے خلاف کھیلے جانے والے میچ کے دوران ممنوعہ ادویات کا استعمال کیا تھا۔

مئی میں اپنی ریٹائرمنٹ کے موقع پر باکسر عامر خان نے اس بات کا انکشاف خود کیا کہ انہوں نے اینٹی ڈوپنگ قانون کو توڑا ہے لیکن ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں نے یہ قانون جان بوجھ کر نہیں توڑا۔ تاہم آزاد خود مختار ٹریبیونل نے 36 سالہ عامر خان کی یہ دلیل مسترد کر دی تھی۔

یو کے اینٹی ڈوپنگ (یو کیڈ) کے مطابق اوسٹارائن ایک ایسی دوا ہے جو ٹیسٹوسٹیرون سے ملتے جلتے اثرات مرتب کرتی ہے۔

چیف ایگزیکیٹیو یو کے اینٹی ڈوپنگ جین رمبل نے کہا یہ کیس ایک یاددہانی ہے کہ یوکیڈ  کھیل کو صاف شفاف بنانے کے لیے کسی کو بھی اینٹی ڈوپنگ رولز کی خلاف ورزی نہیں کرنے دے گا۔ ان سخت ذمہ داریوں کا مطلب ہے کہ کھلاڑی جو بھی ممنوعہ چیزکھائیں گے، وہ اس کے ذمہ دار ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں