والد کے انتقال کے بعد بیٹیوں کی جائیداد میں حصے سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نےکی۔
یہ بھی پڑھیں:جائیداد کی منتقلی پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح 7 فیصد تک پہنچ گئی
چیف جسٹس آف پاکستان نے سپریم کورٹ نے فریقین کو آپس میں بیٹھ کر تصفیہ کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بہنوں اور بھائی کے درمیان پیار برقرار رکھیں تاکہ آئندہ نسلوں تک یہ سلسلہ جاری رہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ توقع ہے یہ تنازع آئندہ سماعت تک حل ہوجائے گا۔ عدالت نے کیس کی سماعت ایک ماہ تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ 2017 میں والد کے انتقال کے بعد جائیداد کی تقسیم کا تنازع مختلف عدالتی فورمز سے ہوتا ہوا سپریم کورٹ آیا ہے۔ بہنوں نے وارثتی جائیداد میں حصہ نہ ملنے کیخلاف عدالت سے رجوع کیا۔