پنجاب اسمبلی، حکومتی ارکان آمنے سامنے، احسن رضا نے وزیر بلدیات کو جھوٹا قرار دیدیا

جمعہ 6 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی رکن احسن رضا خان نے صوبائی وزیر بلدیات کو جھوٹا قرار دے دیا۔

حکومتی رکن احسن رضا خان نے گرجدار آواز میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جناب اسپیکر! گاؤں کوٹ میلہ رام جاتا رہتا ہوں، کہا گیا کہ وہاں صاف پانی موجود ہے، یہ سب جھوٹ ہے، اور سیوریج کے نظام کی موجودگی کی بات بھی غلط ہے۔

یہ بھی پڑھیں پنجاب اسمبلی: 18 سال سے کم عمر افراد پر تیزاب کی خریدوفروخت پر پابندی کا بل جمع

انہوں نے کہاکہ وزیر بلدیات کہتے ہیں وہاں اسٹریٹ لائٹس ہیں، یہ بھی جھوٹ ہے، اس کے علاوہ تجاوزات کا خاتمہ کرنے کی بات میں بھی کوئی سچائی نہیں۔

احسن رضا نے کہاکہ عوامی مقامات کی صفائی نہ ہونے کے برابر ہے، اور غیر قانونی تجاوزات ہر جگہ موجود ہیں۔

ذیشان رفیق صاحب! احسن رضا کے سوال کا جواب دیں، اسپیکر

اس موقع پر اسپیکر نے صوبائی وزیر بلدیات کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ذیشان رفیق صاحب! احسن رضا نے جتنا جذباتی ہوکر بات کی ہے، اسی طرح اس کا جواب دیں۔

وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ جناب اسپیکر! میں نے یہ نہیں کہاکہ کام ہوگیا ہے، میں کہہ رہا ہوں کام ہونے جارہا ہے۔

اس پر احسن رضا خان نے کہاکہ وزرا اگر ایسے جھوٹ بولتے رہیں گے تو پنجاب کے مستقبل کا تو اللہ ہی حافظ ہے، یہ وزیراعلیٰ کے ویژن کو سبوتاژ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بیوروکریٹس وزیراعلیٰ مریم نواز کے آگے پروجیکٹر لگاکر کہتے ہیں لاہور میں صاف پانی دستیاب ہے اور سب اچھا ہے تو یہ سب جھوٹ ہوتا ہے۔

اسپیکر کی عیسائیوں کے قبرستان کا مسئلہ حل کرنے کے لیے رولنگ

اسپیکر ملک احمد خان نے کہاکہ یہ جو ہمارے اراکین کے جذبات ہیں یہ بتا رہے ہیں کہ دیہات میں کتنا کام ہونے کی ضرورت ہے۔

اس پر وزیر بلدیات نے کہاکہ حکومت کو بار ہا کہا کہ عیسائیوں کے قبرستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔

اس پر اسپیکر ملک احمد خان بولے کہ عیسائیوں کو اپنے مردے دفنانے کی جگہ نہیں مل رہی، اس لیے ہنگامی بنیادوں پر عیسائیوں کے لیے کام کریں۔

یہ بھی پڑھیں پنجاب اسمبلی کے 50 سے زیادہ اراکین نے سیکریٹری صحت کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرا دی

اسپیکر نے رولنگ دی کہ عیسائیوں کے لیے شہر سے باہر قبرستان ضرور بنائیں، جسپال سنگھ اور میڈم عائشہ کو پنجاب اسمبلی کی مہمان گیلری میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینما کے بعد ’میرا لیاری‘ ٹی وی اسکرین پر، فلم کب نشر ہوگی؟

غزہ جنگ: مصنوعی ذہانت کے نتائج پر اثر انداز ہونے کے لیے اسرائیل کی  کروڑوں ڈالرز کی خفیہ مہم کا انکشاف

انسانی آنتوں کی نقل تیار کرنے والی چِپ سے مائیکروبز کے کردار پر نئی تحقیق

کنگنا رناوت کی کاکروچ پارٹی رہنما کے خلاف نازیبا زبان، ترجمان سی جے پی کا کرارا جواب

سینیٹ میں قانون سازی بڑھی مگر حاضری، نمائندگی اور پارلیمانی نگرانی پر سوالات برقرار، پلڈاٹ

ویڈیو

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

بنگلہ دیشی طلبہ کے لیے علامہ محمد اقبال اسکالرشپ پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز

راولاکوٹ میں فورسز پر حملے منظم سازش کا حصہ، متعدد ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد، ایس ایس پی پونچھ خاور علی شوکت

کالم / تجزیہ

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی

جاوید ہاشمی جواب دیں