کفایت شعاری پالیسی کے اقدامات پر عملدرآمد کا فیصلہ

جمعہ 6 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے کفایت شعاری پالیسی کے تحت وفاق کے اخراجات کم کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی، اس کمیٹی نے وفاقی حکومت کو اخراجات کم کرنے کے حوالے سے مختلف اقدامات کرنے کی سفارش کی تھی۔

وفاقی حکومت نے کفایت شعاری کمیٹی کی سفارشات پر عمل درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، وفاقی کابینہ نے کمیٹی کی سفارشات منظور بھی کرلی ہیں، جس کے بعد وزارت خزانہ نے بچت کے اقدامات کرنے کے لیے سرکلر جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ: کفایت شعاری مہم جاری رکھنے کی منظوری، عوام کی ایک ایک پائی کی حفاظت کروں گا، وزیراعظم

وزارت خزانہ کے جاری سرکلر کے مطابق وفاقی حکومت کے ماتحت اداروں میں 3 سال سے خالی اسامیاں ختم ہوجائیں گی جبکہ ایک سال سے زائد عارضی بھرتیوں کے سوا کوئی نئی بھرتی نہیں کی جائے گی۔

سرکلر کے مطابق سرکاری و حکومتی اہلکاروں پر سرکاری خرچے پر بیرون ملک علاج پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے، ساتھ ہی حکومتی اخراجات پر بیرون ملک دوروں پر بھی مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کفایت شعاری مہم: حکومت نے وزرا اور سرکاری افسران پر کون سی سفری پابندیاں عائد کی ہیں؟

سرکلر میں کہا گیا ہے کہ تمام قسم کی نئی گاڑیوں کی خریداری پر بھی مکمل پابندی عائد ہوگی، ہر قسم کی نئی مشینری اور آلات کی خریداری پر بھی پابندی عائد ہوگی۔

اسپتالوں ،لیبارٹریز، زراعت، اسکولوں کے لیے مشینری اور آلات کی خریداری ہوسکے گی، صرف ایمبولینس، طبی امداد سے متعلق آلات اور تعلیمی اداروں کے لیے بسیں خریدی جاسکیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ