دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں بیٹی کی پیدائش، ساتھی فنکاروں کی مبارکباد

پیر 9 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی وڈ کی معروف جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ جوڑے کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بیٹی کی آمد کا اعلان کیا گیا۔ سوشل میڈیا پوسٹ کے مطابق رنویر اور دیپیکا کے ہاں بیٹی کی پیدائش 8 ستمبر یعنی اتوار کی صبح ہوئی۔

مقبول ترین جوڑی کے والدین بننے پر ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد کاسلسلہ شروع ہوگیا۔ مبارکباد دینے والوں میں عالیہ بھٹ، ان کی بہن شاہین بھٹ، شریا گھوشال، پریانکا چوپڑا، ارجن کپور، بپاشا باسو، کریتی سینن، روبینہ دلیک، امروتا خانولکر، اتھیا شیٹی، ملائیکہ اروڑہ اور کئی دیگر نامور شخصیات شامل ہیں۔

 رنویر سنگھ کی ایک پُرانی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں رنویر کو دیپیکا کی طرح  خوبصورت بیٹی کی خواہش کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ وائرل ہونے والے کلپ میں اداکار  رنویر سنگھ کو  کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے ’میری شادی ہو گئی ہے اور اب کچھ سالوں میں میرے  بچے بھی ہوں گے‘۔

رنویو کا مزید کہنا تھا کہ آپ کی بھابھی بچپن میں اتنی پیاری بچی تھی میں تو روز اُن کی بچپن کی تصاویر دیکھتا ہوں اور کہتا ہوں بھگوان ایک ایسی بچی مجھے دے دے  میری زندگی سیٹ ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ رنویر اور دیپیکا پڈوکون کی شادی 2018 میں اٹلی میں ایک پُروقار تقریب میں ہوئی تھی۔ رواں سال فروری میں جوڑی نے اعلان کیا تھا کہ اُن کے ہاں ستمبر میں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

پیپلز پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی بیشتر تجاویز مسترد کردیں

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

27ویں آئینی ترمیم: ایک سادہ کاغذ پر لکھ دیں کہ یہ قانون ہے، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟