’وکٹ کے دونوں طرف کھیلنا بند کریں اور استعفیٰ دیں‘ نوید قمر کو پی ٹی آئی رہنماؤں کی حمایت مہنگی پڑ گئی

منگل 10 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نوید قمر نے پارلیمنٹ ہاؤس سے تحریک انصاف کے رہنماؤں کی گرفتاری کو پارلیمنٹ پر حملہ قرار دے دیا۔

نوید قمر نےقومی اسمبلی میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جب پارلیمنٹ کے اندر سے ممبر کو گرفتار کیا جائے تو کیا باقی بچے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ غیر معمولی معاملہ ہے جس کی سنجیدہ انکوائری کرا کے ایکشن لینا ہوگا۔

رہنما پیپلز پارٹی سید نوید قمر کی ویڈیو پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ ایک صارف نے کہا کہ یہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی ملی بھگت سے ہوا ہے۔

نوید قمر کے انکوائری کے مطالبے پر مدیحہ کاظمی نامی صارف نے لکھا کہ پاکستان میں انکوائری  صرف ایک ڈھونگ ہے جو کبھی بھی سچ کی بنیاد پر نہیں کی جاتی لیکن اس کے لیے کروڑوں روپے خرچ کیے جاتے ہیں جس کا رزلٹ اس وقت آتا ہے جب لوگ سب کچھ بھول جاتے ہیں۔

جیا مہمند لکھتی ہیں کہ وکٹ کے دونوں طرف کھیلنا بند کریں اور اسمبلی سے استعفیٰ دیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر خان  سمیت پارٹی کے کئی اہم رہنماؤں کو پارلیمنٹ ہاؤس سے حراست میں لیا گیا تھا۔ پی ٹی آئی رہنماؤں بیرسٹر گوہر علی خان، شیر افضل مروت اور دیگر  پر سنگ جانی کے مقام پر 8 ستمبر کے جلسے کے دوران قواعد کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp