پاکستان میں وی پی این کی بندش، پی ٹی اے کیا کہتی ہے؟

منگل 10 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی یعنی پی ٹی اے کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ میڈیا میں گردش کرنے والی حالیہ خبروں میں وی پی اینز کو بلاک کرنے کے حوالے سے کوئی صداقت نہیں، پاکستان میں وی پی اینز کو بلاک نہیں کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انٹرنیٹ بند کیا نہ سست، اسپیڈ وی پی این کے زیادہ استعمال سے متاثر ہوئی، شزہ فاطمہ کا دعویٰ

 تاہم، پی ٹی اے تمام آئی ٹی کمپنیوں، سافٹ ویئر ہاؤسز، فری لانسرز اور بینکوں وغیرہ کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے کہ وہ اپنے آئی پی کو وی پی این استعمال کرنے کے لیے رجسٹر کریں تاکہ کسی بھی خلل کی صورت میں ان اداروں کو انٹرنیٹ خدمات متاثر نہ ہوں۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق وی پی این رجسٹریشن ایک ’ون ونڈو آپریشن‘ ہے جو پی ٹی اے اور پاکستان سوفٹویئر ایکسپورٹ بورڈ کی ویب سائٹس پر دستیاب ہے، رجسٹریشن کے اس عمل میں 2 سے 3 دن درکار ہوتے ہیں اور یہ مفت ہے۔

مزید پڑھیں: ملک بھر میں وی پی این بلاک کرسکتے ہیں، چیئرمین پی ٹی اے

پی ٹی اے کے مطابق بلاتعطل اور محفوظ آن لائن کاروبار کو یقینی بنانے کے لیےکوئی بھی کمپنی پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے درج ذیل لنک https://ipregistration.pta.gov.pk استعمال کرتے ہوئے رجسٹر کرسکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سندھ پر بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر وزیراعلیٰ سندھ کا سخت ردعمل

مساج سیلون میں خاتون کے بال کاٹنے کا واقعہ، ملزمان گرفتار

بلوچستان میں اسکول چھوڑنے کی شرح کم کرنے کے لیے ’ارلی وارننگ سسٹم‘ کا آغاز

پی ٹی آئی قیادت کے موجود ہونے کے باوجود ن لیگ ضمنی انتخابات جیت جاتی، رانا ثنااللہ

70 فیصد حملہ آور افغان شہری ہوتے ہیں جنہیں بھارت کی پشت پناہی حاصل ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ کیوں؟ حکومت اور پی پی پی اتحاد ختم؟ پی پی پی دوڑ سے باہر؟

ن لیگ کی ضمنی انتخابات میں کامیابی، کیا مریم نواز کی کارکردگی وجہ بنی؟

ریڈیو کی محبت، یادوں کا مجموعہ، نجیب احمد کا منفرد شوق

کالم / تجزیہ

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا

جیو پالیٹکس اور مذہبی عینک

انسانی روحوں کا ڈریم ٹائم تصور