میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اکثر و بیشتر اپنے کسی نہ کسی بیان کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر رہتے ہیں، کبھی وہ بارش کے بعد نئی سڑکوں کی ویڈیو بناتے نظر آتے ہیں تو کبھی نالوں کی بات کرتے ہوئے بتاتے ہیں کہ وہ بالکل ٹھیک کام کر رہے ہیں۔ صارفین ان کی ایسی باتوں سے نالاں نظر آتے ہیں کہ ایسا ہوتا نہیں ہے جیسا وہ بیان کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ’یار مرتضیٰ بھائی! 2 نمبری نہ کریں‘، میئر کراچی کو بارش کے بعد ویڈیو اپلوڈ کرنا مہنگا پڑگیا
حال ہی میں مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں 12 ربیع الاول کے موقع پر نکالے گئے جلوس کے لیے راستہ صارف کیا گیا اور ان راستوں کو عرق گلاب سے دھویا جا رہا ہے۔
عرق گلاب سے جلوس کے راستے کو دھویا جارہا ہے pic.twitter.com/Uo4fOh8Trf
— Murtaza Wahab Siddiqui (@murtazawahab1) September 17, 2024
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر خوب تنقید کی گئی۔ اسلام آبادیز نامی پیج نے مرتضیٰ وہاب کی ٹوئٹ پر سندھ کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں سڑک جگہ جگہ سے ٹوٹی ہوئی ہے، کھڈوں میں پانی کھڑا ہے اور کچرے کا ڈھیر لگا ہوا ہے۔
علاقہ مکین کا ویڈیو بناتے ہوئے کہنا تھا کہ نہ یہ کچے کا علاقہ ہے اور نہ ہی ادھر آدم خود رہتے ہیں اور اس علاقے کی حالت دیکھیں، صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’کچے کے ڈاکو ہم سے لاکھ گنا زیادہ بہتر ہیں، اگر ہم ان کے علاقے میں رہتے تو زیادہ بہتر ہوتا‘۔
صارف نے لکھا کہ اسلامک ٹچ دے کر عرق گلاب سے جلوسوں کے لیے راستے دھونے سے بہتر ان بدترین اور بدبودار راستوں کو انسانیت کی بھلائی کے لیے صاف کردیں جو آپ لوگوں کا اصل کام ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں تمام سیاستدانوں کی طرف سے اسلامک ٹچ پر سخت پابندی لگانی چاہئے تاکہ اصل عوامی مسائل اور خدمت پر توجہ دی جا سکے۔
اسلامک ٹچ دیکر عرق گلاب سے جلوسوں کیلئے راستے دھونے سے بہتر ان بدترین اور بدبودار راستوں کو انسانیت کی بھلائی کیلئے صاف کردے جو آپ لوگوں کی اصل ڈیوٹی ہے۔ پاکستان میں تمام سیاستدانوں کی طرف سے اسلامک ٹچ پر سخت پابندی لگانی چاہئے تاکہ اصل عوامی مسائل اور خدمت پر توجہ دی جا سکے۔ https://t.co/7ig0ohCDcw pic.twitter.com/3Lj5WCC27Q
— Islamabadies (@Islamabadies) September 18, 2024
روزینہ خان لکھتی ہیں کہ سندھ کے لوگوں کے پاس پینے کا صارف پانی نہیں ہے لیکن سڑکوں پر عرق گلاب کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے۔
سندھ کے لوگوں کے پاس پینے کا صاف پانی نہیں لیکن سڑکوں پر عرقِ گلاب کا چھڑکاؤ 🤔🤔🤔
حد ہی نہیں ہوگئ— Rozina Khan (@RozinaKhan1212) September 17, 2024
مبین نامی ایکس صارف نے لکھا کہ سڑکوں پر عرق گلاب کا چھڑکاؤ کرنے سے بہتر تھا کہ عوام کے لیے سڑکیں ہی بنا لیتے۔
اس کام سے بہتر تھا سڑکیں بنا لیتے https://t.co/kiXBJQtuWp
— Mubeen KHI (@khi_mubeen) September 17, 2024
ایک صارف کا کہنا تھا کہ عرق گلاب کے چھڑکاؤ سے اچھا تھا کہ تھر کے بچوں کو پینے کا صاف پانی دیتے۔
تھر کے بچوں کو صاف پانی کی سہولت دیتے۔۔
— ik (@pk_israr) September 18, 2024
خالد کھوسو لکھتے ہیں کہ ہمارے پاس پینے کا صارف پانی نہیں ہے لیکن میئر کراچی عرق گلاب سے راستوں کو دھو رہے ہیں۔
ہمارے پاس پینے کے لیے پانی نہیں ہے اور یہ عرق گلاب سے راستے کو دھو رہا ہے
— Khalid Khoso (@KhalidK12996581) September 17, 2024