لاہور ہائیکورٹ: پی ٹی آئی رہنما، ایم ایل اے غلام محی الدین دیوان کو رہا کرنے کا حکم

جمعہ 20 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن غلام محی الدین کی نظر بندی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اسجد جاوید گھرال نے غلام محی الدین کی اہلیہ صبا دیوان کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر میاں علی اشفاق اور رانا معروف ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ: یاسمین راشد، عمر چیمہ، اعجاز چوہدری کی 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت منظور

وکیل پنجاب حکومت نے کہا کہ ہم نے درخواست گزار کی درخواست کو پیر کے لیے فکس کیا ہوا ہے۔ جس پر معزز عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ آپ کے پاس نظر بندی کے جواز کے طور پر کیا میٹریل ہے؟

یہ بھی پڑھیں: 9 مئی مقدمات: عمران خان کو لاہور ہائیکورٹ سے ریلیف مل گیا

بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے غلام محی الدین کی نظر بندی کو کالعدم قرار دے کر انہیں فوراً رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ 17 ستمبر کو لاہور پولیس نے پی ٹی آئی کے رہنما اور آزاد کشمیر اسمبلی کے رکن غلام محی الدین دیوان کو گرفتار کر لیا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ غلام محی الدین دیوان منہاج القران کی میلاد کانفرنس میں شریک تھے، کانفرنس سے واپسی پر  انہیں گرفتار کیا گیا۔

پی ٹی آئی کے مطابق غلام محی الدین اس وقت تمام مقدمات میں ضمانت پر ہیں، اور وہ کسی بھی کیس میں مطلوب نہیں ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کا سیٹلائٹ امیجری اور اے آئی کے ذریعے بحری تحفظ اور ماحولیاتی خطرات سے نمٹنے کا منصوبہ

ڈھاکا میں ماریا بی آؤٹ لیٹ کا افتتاح، بنگلہ دیش میں داخل ہونے والی پہلی بین الاقوامی خواتین فیشن برانڈ قرار

صدر ٹرمپ نے کینیڈین وزیراعظم سے ‘غزہ بورڈ آف پیس’ میں شامل ہونے کی دعوت واپس لے لی

ورلڈ کرکٹ فیسٹیول: پاکستان کی بھارت کیخلاف سنسنی خیز فتح، مصافحہ کی بحالی

ڈونلڈ ٹرمپ اور میلانیا ٹرمپ کی شادی کی 21ویں سالگرہ، وائٹ ہاؤس کی مبارکباد

ویڈیو

کوئٹہ اور بالائی علاقوں میں برفباری کے بعد سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی سرگرمیوں میں اضافہ

چکوال کی سائرہ امجد کا منفرد آرٹ: اسٹیل وول اور ایکرلیک سے فطرت کی عکاسی

وی ایکسکلوسیو: پی ٹی آئی دہشتگردوں کا سیاسی ونگ ہے اسی لیے اس پر حملے نہیں ہوتے، ثمر بلور

کالم / تجزیہ

کیمرے کا نشہ

امریکی خطرناک ہتھیار جس نے دیگر سپرپاورز کو ہلا دیاٖ

گل پلازہ کی آگ سے بننے والے دائرے