بھارت کے نامور مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے شیخ فارق نائیک کے ہمراہ اگلے ماہ پاکستان کے دورے کا اعلان کردیا ہے۔ ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کردہ شیڈول کے مطابق وہ اکتوبر میں پاکستان آئیں گے اور 3 شہروں میں خطاب کریں گے۔
On the invitation of the Government of Pakistan
Dr Zakir Naik & Shaikh Fariq Naik’s Pakistan Tour 2024Public Talks:
Karachi – 5th & 6th Oct
Lahore – 12th & 13th Oct
Islamabad – 19th & 20th Oct
Live on Peace TV pic.twitter.com/NHCgkuJDZi
— Dr Zakir Naik (@drzakiranaik) September 20, 2024
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے آفیشل اکاؤنٹ سے دورہ پاکستان کا اعلان کیا گیا، حکومت پاکستان کی جانب سے ان کو دعوت دی گئی جس کو قبول کرتے ہوئے انہوں نے دورے کا اعلان کیا۔
مزید پڑھیں: ڈاکٹر راغب نعیمی اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مقرر، نوٹیفکیشن جاری
سوشل میڈیا پوسٹ میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کے دورہ پاکستان کا شیڈول بھی درج تھا جس میں بتایا گیا کہ وہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔
ڈاکٹر ذاکر نائک کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق پہلا اجتماع 5 اور 6 اکتوبر کو کراچی میں ہوگا، اس کے بعد 12 اور 13 اکتوبر کو لاہور جبکہ 19 اور 20 اکتوبر کو اسلام آباد میں اجتماع سے خطاب کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر راغب نعیمی اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مقرر، نوٹیفکیشن جاری
سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا گیا کہ ان کے خطاب مذہبی ٹی وی چینل پیس ٹی وی سے براہ راست نشر بھی کیے جائیں گے۔ انہوں نے اپنے اجتماع کا ٹائٹل پیس ٹالکس لکھا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی 2020 میں انہوں نے پاکستان کے دورے کا اعلان کیا تھا، تاہم کورونا وبا کی وجہ سے وہ پاکستان نہیں آسکے تھے۔