فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے یحییٰ سنوار سے متعلق اسرائیلی پراپیگنڈا کو جھوٹا قرار دیکر مسترد کردیا۔
اپنے ایک بیان میں حماس کے ترجمان ڈاکٹر خالد قدومی نے کہا کہ حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار غزہ میں خیریت سے ہیں اور غزہ میں حماس کی سیاسی اور عسکری قیادت پوری طرح رابطے میں ہے۔
اپنے بیان میں ڈاکٹرخالد قدومی نے کہا کہ یحییٰ سنوار غزہ میں اسرائیل کے خلاف مزاحمت کی قیادت کر رہے ہیں، یحی سنوار سے رابطہ منقطع ہونے کا اسرائیلی پروپیگنڈا جھوٹا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل جھوٹی خبریں پھیلا کر فلسطینی عوام کے حوصلے توڑنا چاہتا ہے لیکن وہ ثابت قدم عظیم فلسطینی عوام کے حوصلوں کو کبھی شکست نہیں دے سکے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل نے حماس کے رہنما یحییٰ سنوار کی فضائی حملے میں شہادت کا اعلان کیا تھا تاہم ابتدائی تحقیقات میں ان کی شہادت کا کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملا تھا۔
جولائی میں ایران کے دارالحکومت تہران میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد یحییٰ السنوار کو حماس کا نیا سربراہ بنایا گیا تھا۔