ارمیلا ماٹونڈکر نے محسن میر سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا

منگل 24 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی اداکارہ اور سیاستدان ارمیلا ماٹونڈکر نے اپنی ازدواجی زندگی کے 8 سال بعد شوہر سے طلاق کی درخواست دائر کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور شوہر ظہیر نئی مشکل میں پھنس گئے

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ممبئی کی ایک عدالت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ارمیلا ماٹونڈکر نے اپنے شوہر محسن اختر میر سے طلاق کی درخواست دائر کر دی ہے۔ تاہم ارمیلا کے فیصلے کی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آسکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق فلم انڈسٹری کے ذرائع نے بتایا کہ 50 سالہ ارمیلا نے نہایت غور کرنے کے بعد محسن سے اپنی راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم یہ فیصلہ میاں بیوی کا مشترکہ نہیں ہے۔

ارمیلا اور محسن نے 4 فروری 2016 کو شادی کی تھی۔ اس وقت ان کی شادی نے نہ صرف بین المذاہب ہونے کی وجہ سے کافی ہلچل مچا دی تھی بلکہ دونوں کے درمیان عمر میں بھی 10 سال کا فرق تھا (ارمیلا بڑی ہیں)۔

تاہم اب تقریباً ایک دہائی طویل اس شادی کے دوران معاملات خراب ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔ اگرچہ ارمیلا کی زندگی اپنے آپ میں ایک کھلی کتاب رہی ہے لیکن محسن کے بارے میں بہت زیادہ معلومات نہیں ہیں۔

ارمیلا کے شوہر محسن اختر میر کون ہیں؟

محسن اختر میر کشمیر سے تعلق رکھنے والے ایک تاجر اور ماڈل ہیں۔

وہ اور ارمیلا پہلی بار سنہ 2014 میں ڈیزائنر منیش ملہوترا کی بھانجی کی شادی میں ایک دوسرے سے ملے تھے۔

مزید پڑھیے: امیتابھ بچن میرے ساتھ بالکل رومانوی نہیں ہیں، جیا بچن کی ویڈیو وائرل

منیش ان چند شخصیات میں شامل تھے جنہوں نے ارمیلا اور محسن کی شادی میں شرکت کی تھی۔ ارمیلا اور محسن نے اپنی شادی کے فوراً بعد امرتسر کے گولڈن ٹیمپل کا دورہ کیا تھا۔

محسن اختر میر 21 سال کی عمر میں کشمیر سے ممبئی منتقل ہوگئے تھے۔ انہوں نے سنہ ’اٹ از اے مینز ورلڈ‘، ’لک بائی چانس‘، ’ممبئی مست قلندر‘ اور ’بی اے پاس‘ میں کام کیا لیکن پھراپنے رجحان کے مطابق وہ بزنس سے منسلک ہوگئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شادی کے 2 ماہ بعد خاتون محبوب کے ساتھ فرار، شوہر اور رشتہ کرانے والے نے خودکشی کرلی

’اسکول میں موٹیویٹ کرتے تھے اب پیزا ڈیلیور کررہے ہو‘، سابق کلاس فیلو کا ڈیلیوری بوائے پر طنز، ویڈیو وائرل

گل پلازہ سانحے کے پیچھے قبضہ مافیا ہوسکتی ہے، فیصل ایدھی نے خدشات کا اظہار کردیا

کیا ’نیو اسٹارٹ‘ کے خاتمے سے نئے ایٹمی خطرات بڑھ جائیں گے؟

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

ویڈیو

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

 خون جما دینے والی سردی کا توڑ لاندی جو گھروں سے نکل کر ہوٹل تک پہنچ گئی

خیبر پختونخوا میں آج بھی جنرل فیض کی ٹیم بیوروکریسی کے اہم عہدوں پر اور صوبے کی کرتا دھرتا ہے، اختیار ولی خان

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے