حکومتی کشتی ڈوبے یا تیرتی رہے دونوں صورتوں میں ساتھ ہیں، گورنرپنجاب

جمعرات 26 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ حکومت کی کشتی ڈوبتی ہے یا تیرتی رہے دونوں صورتوں میں ساتھ ہیں، جب اتحاد کیا ہے تو ساتھ نبھائیں گے، آئینی ترمیم بارے ہم حکومت کے ساتھ ہیں، ہمارا مقصد چارٹر اور ڈیموکریسی ہے۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وائس چانسلر کی تعیناتی کے معاملے پر میرا کوئی جھگڑا یا لڑائی نہیں ہے،میری خواہش ہے ان عہدوں پر اچھے لوگ تعینات ہوں، کسی ایک کا نام بتا دیں جس کو میں لگانا چاہتا ہوں۔

مزید پڑھیں: ن لیگ سے اتحاد ایک بھیانک تجربہ ہے، گورنر پنجاب سلیم حیدر

سردار سلیم خان کا کہنا تھا کہ ان کی ایسی کوئی خواہش نہیں ہے کہ وہ اپنی مرضی کا وائس چانسلر لگائیں، اور وزیراعلیٰ پنجاب سے بھی وائس چانسلر لگانے کی کوئی بات نہیں ہوئی۔

گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ میرا صرف یہ موقف ہے کہ کیا یہی لوگ ہیں جو وائس چانسلر بن سکتے ہیں، نئے لوگ نہیں آسکتے؟ ایک یونیورسٹی کے اٹھا کر دوسری یونیورسٹی میں لگا دو، جو بھی اعتراض ہیں اس حوالے سے سمری میں سب کچھ لکھ دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ الزامات لگارہے ہیں وہ بھی حلف لیکر نام بتائیں، میں بھی حلف لیتا ہوں کہ میں اپنی مرضی سے کوئی بھی وائس چانسلر نہیں لگانا چاہتا۔ اور نہ میرے پاس کسی نے 2کروڑ روپے بھیجے ہیں، جس کو بھیجے ہیں اس سے ہی پوچھیں۔

یہ بھی پڑھیں: گورنر پنجاب نے پی ٹی آئی پر پابندی کی مخالفت کردی

انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کے پیکج سے بہتری آئے گی، ملکی معیشت کے حوالے سے بہتر خبریں سامنے آرہی ہیں، امید ہے جلد معیشت ترقی پذیر ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تحریک انصاف دہشتگردوں سے مذاکرات پر زور دیتی ہے، ان سے ایک ضلع ہی واپس لے کر دکھادے، خرم دستگیر خان

اچھے معاشی دن دور دور تک نظر نہیں آتے، مفتاح اسماعیل

کیا نوعمری 32 سال تک جاری رہتی ہے؟ نئی تحقیق نے دماغ کی 5 اہم ارتقائی منزلیں بیان کر دیں

دھرمندر کی مسکراہٹ اور شفقت کبھی نہیں بھول سکوں گی، ارچنا پورن سنگھ

جے یو آئی رہنما فرخ خان کھوکھر کی تھانہ منتقلی اور رہائی

ویڈیو

پاکستان میں بے روزگاری کا طوفان، 56 لاکھ لوگ بے روزگار، خیبر پختونخوا سب سے آگے

شہباز شریف کی چھٹی، مریم نواز اگلی وزیراعظم، قومی اسمبلی تحلیل، نئے الیکشن کی گونچ، کل کا دن اہم کیوں؟

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا