’بیٹے کا چالان کیوں کیا؟‘ ضلعی پولیس افسر کراچی ٹریفک پولیس اہلکار سے لڑ پڑا، ویڈیو وائرل

جمعہ 27 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں کلفٹن کے قریب 3تلوار پر چالان کرنے پر ضلعی پولیس اور ٹریفک پولیس افسران کا جھگڑا ہوگیا، جس کی ویڈیو بھی خوب وائرل ہوئی۔ جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ضلعی پولیس افسر کس طرح ٹریفک پولیس افسر کو دھکے دے رہا ہے۔

ٹریفک حکام کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن میں یہ واقعہ پیش آیا، جس میں ضلعی پولیس افسر کے بیٹے کی گاڑی کو ٹریفک پولیس نے فینسی نمبر پلیٹ اور کالے شیشے پر روکا تھا، گاڑی کا چلان کرنے پر پولیس افسر اے ایس آئی گلزار موقع پر پہنچ گیا۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد ٹریفک پولیس کی شہری سے بدتمیزی: ‘تصویر کا دوسرا رخ بھی دیکھ لیا کریں’

ٹریفک حکام نے بتایا کہ ضلعی پولیس کے اے ایس آئی گلزار نےٹریفک اے ایس آئی سلمان ظفر سے چلان کرنے پربدتمیزی کی، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، ویڈیو میں ضلعی پولیس افسر کی جانب سے ٹریفک پولیس افسر کو دھکے دیتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں ٹریفک پولیس افسر سلمان ظفر کی وردی پر باڈی کیمرا بھی لگا دیکھا جا سکتا ہے، ٹریفک پولیس ساؤتھ کی جانب سے ٹریفک پولیس کے اعلیٰ افسران کو واقعہ سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ای چالان کا قانون نہ ہونے کے باوجود 85 لاکھ سے زائد چالان کیسے کیے گئے؟

دوسری جانب ضلعی پولیس نے موقف اختیار کیا کہ واقعہ فرئیر تھانے کی حدود میں ہوا ہے، مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عوام نے انتشار، بدتمیزی اور الزام تراشی کی سیاست مسترد کردی، مریم نواز

جنوبی کوریا کے نیشنل میوزیم میں پہلی مستقل اسلامی آرٹ گیلری کا افتتاح

نائجیریا: اغوا کی گئی 24 اسکول طالبات ایک ہفتے بعد بازیاب

مرحوم ماں کا روپ دھار کر اسی کی پنشن وصول کرنے والا بہروپیا پکڑا گیا

2040 تک شمالی کوریا کے جوہری ہتھیار 400 سے تجاوز کر سکتے ہیں، ماہر کی پیشگوئی

ویڈیو

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا