ایران نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیوں کیا؟

اتوار 29 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران نے لبنان اور پورے خطے میں اسرائیلی جارحیت پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب عامر سعید اراوانی نے حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد سلامتی کونسل کے 15 ارکان کو خط لکھ دیا ہے۔ جس میں غزہ پر مسلسل ایک سال سے جاری وحشیانہ بربریت کے بعد اب لبنان پر جنگ مسلط کرنے اور 2 ماہ قبل حماس سربراہ ہنیہ کے بعد اب حزب اللہ سربراہ حسن نصر اللہ کو شہید کرنے کے واقعے کے بعد ایران نے پورے خطے میں بڑھتی اسرائیلی جارحیت پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کو خفیہ مقام پر منتقل کردیا گیا

ایرانی مندوب نے خبردار کیا ہے کہ ایران کی سفارتی حدود اور نمائندوں کے خلاف کسی قسم کے حملے کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور ہم بین الاقوامی قوانین کے تحت اپنے قومی اور سیکیورٹی مفادات کے تحفظ کے لیے اپنا حق استعمال کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ حزب اللہ سربراہ گزشتہ روز اسرائیل کے میزائل حملے میں شہید ہوئے۔ ان کے ہمراہ حزب اللہ کے سینئر رہنما علی کرکی، حسن نصراللہ کی بیٹی زینب، شام لبنان میں القدس فورس کے کمانڈر عباس نیلفوروشن نے بھی جام شہادت نوش کیا۔

مزید پڑھیں:جوہری معاہدے کے فریقین سے مل کر تعطل ختم کرنے کو تیار ہیں، ایران

اسرائیل نے گزشتہ روز بیروت میں بنکر بسٹر میزائل حملہ کیا تھا، حسن نصراللہ بیروت میں 6 عمارتوں کے نیچے بنکر میں موجود تھے، حزب اللہ کے جس ہیڈکوارٹر پر حملہ کیا گیا وہ رہائشی عمارتوں کے نیچے تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین انڈو پیسفک فورم: اسحاق ڈار کی سنگاپور کے وزیرِ خارجہ اور بنگلادیشی سفیر سے غیررسمی ملاقات

ٹی20 ورلڈ کپ 2026: پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں، میچ 15 فروری کو کولمبو میں ہوگا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا کی ملاقات

ایبٹ آباد میں مسافر وین کو حادثہ، باپ بیٹے اور 2 بہنوں سمیت 6 افراد جاں بحق

ٹرمپ نے صحافی کے سخت سوال پر ممدانی کو کیسے مشکل سے نکالا؟

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت