لبنان میں اسرائیلی حملے میں شہید حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کا جسد خاکی تلاش کرلیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حسن نصراللہ کو شہید کرنے کے لیے کیا حکمت عملی اختیار کی گئی؟
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کا جسد خاکی تلاش کرلیا گیا ہے، بظاہر لگتا ہے کہ حسن نصر اللہ کی موت دھماکے کی شدت سے ہوئی کیوں کہ ان کے جسم پر چوٹ کا کوئی نشان نہیں ہے۔
حسن نصراللہ کا جسد خاکی بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے سے نکالا گیا، تاہم حزب اللہ نے یہ نہیں بتایا کہ ان کی نماز جنازہ کب اور کہاں ادا کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فوج کا لبنان میں حزب اللہ ہیڈکوارٹر پر حملہ، حسن نصراللہ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
یاد رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل کے بیروت پر حملے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ شہید ہوگئے تھے، حزب اللہ نے ان کی شہادت کی تصدیق کی تھی۔