دالبندین: جائیداد کا جھگڑا، مسلح تصادم میں 2 افراد جاں بحق

جمعرات 6 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے شہر دالبندین میں جمعرات کو دو گروہوں میں تصادم ہوا جس کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دالبندین کے علاقے کروڑک میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں فائرنگ سے 2 افراد موقع پر جاں بحق جب کہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق واقع کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں اور سیکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پہنچی جہاں سے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ڈی ایچ کیو منتقل کیا گیا۔

زمین کے تنازعے پر لڑنے والے دونوں گروہوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ واقع میں جان افراد کی شناخت محمد آصف ولد بادل خان اور عبد الکریم ولد گمی خان جبکہ زخمیوں کی شناخت گل خان ولد بادل خان ، جان محمد ولد گمی خان اور حاجی بادل ولد گمی خان کے نام سے ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق زخمیوں میں ایک کی حالت اس وقت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

واقعہ کے فوراً بعد ملزمان کی تلاش کے لیے سیکیورٹی فورس کی جانب سے کڑورک، امین آباد، بازگاز کے علاقوں میں کارروائی کی گئی لیکن کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی تاہم معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان سمیت علاقائی طاقتوں کی افغانستان میں غیر ملکی اڈوں کی مخالفت

حافظ نعیم کو یقین نہیں تو اڈیالہ آ کر عمران خان کا مؤقف سن لیں، پی ٹی آئی کی پیشکش

میری بات سے کسی کو دکھ پہنچا ہو تو معذرت خواہ ہوں، ایمل ولی خان

مریم نواز وزیراعظم بننے کی تیاری کررہی ہیں، فیصلہ وقت پر ہوگا، رانا ثنااللہ کا انکشاف

ارجنٹینا کے صدر کا راک شو، کتاب کی رونمائی سیاسی جلسے میں تبدیل

ویڈیو

صدر زرداری کا محسن نقوی کو اہم ٹاسک، کیا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا خطرہ ہے؟

عربی زبان کے فروغ پرمکالمہ، پاکستان بھی شریک

شہریوں کے محافظ پولیس اہلکار جو فرض سے غداری کر بیٹھے

کالم / تجزیہ

ڈیجیٹل اکانومی پاکستان کا معاشی سیاسی لینڈ اسکیپ بدل دے گی

سابق سعودی سفیر ڈاکٹر علی عسیری کی پاک سعودی تعلقات پر نئی کتاب

سعودی عرب اور پاکستان: تابناک ماضی تابندہ مستقبل