ملک میں جعلی عاملوں اور جعلی پیروں کی بڑی تعداد عوام کی جان، مال، عزت اور آبرو کے ساتھ کھیلنے میں مصروف ہیں۔ آئے دن پیروں اور عاملوں کے حوالے سے رونگٹے کھڑے کر دینے والا واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔ جعلی عاملوں اور پیروں کے ہاتھوں خواتین کی عصمت دری کے واقعات بھی تسلسل کے ساتھ پیش آ تے رہتے ہیں۔
مختلف عمر کے افراد دھڑا دھڑ ان پیروں کے آستانوں کا رخ کرتے ہیں جن کی بدولت ان کے یہ آستانے آباد ہیں۔ یہ پیر لوگوں کے مسائل کو حل کرنے جھانسہ دے کر ان سے بھاری رقم بھی بٹور لیتے ہیں۔
ایسے ہی ایک پیر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں مبینہ طور پر ایک پیر اپنا جوتا مرید کے سر پر رکھ کر دم کرتا ہے۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے گئے۔
نیا پیر مارکیٹ میں آ گیا جو اپنا جوتا مرید کے سر پے رکھ کر دم کرتا ۔۔۔۔🤦♀️ pic.twitter.com/BuJh4V11iT
— Fatima PTI (@FatimaPTI_IK) October 1, 2024
محمد طاہر رفیق نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس میں پیر نہیں بلکہ لوگ قصوروار ہیں اور دم کروانے والے بظاہر صحتمند اور پڑھے لکھے بھی نظر آ رہے ہیں لیکن پھر بھی پیروں کے پاس آ رہے ہیں۔
اس میں پیر نہیں لوگ قصوروار ہیں، دم کروانے والے بظاہر صحتمند اور پڑھے لکھے بھی نظر آ رہے ہیں۔ https://t.co/ZUFaV236tl
— Muhammad Tahir Rafiq (@mtahirafiq) October 1, 2024
ایک صارف نے لکھا کہ اسلام تو انسانوں کو عزت دیتا ہے پھر عوام پیر کے ہاتھوں کیوں ذلیل ہو رہے ہیں؟
اسلام تو انسانوں کو عزت دیتا ہے. یہ کیوں ذلیل ہو رہے ہیں https://t.co/uXLZkx5rQR
— Desi Deewar (@DesiDewar) October 1, 2024
اعجاز جنجوعہ نے لکھا کہ ہماری عقل کے عین مطابق ہم پر ایسے لوگ مسلط ہیں کیونکہ ہم خود سے سوچتے بھی نہیں ہیں۔
استغفراللہ۔۔۔ہماری عقل کے عین مطابق ہی ہم پر ایسے لوگ مسلط ہیں کیونکہ ہم خود سے تو سوچتے تک نہیں؟ https://t.co/7zzfVM2XiW
— Ijaz Janjua (@Ijaz_Janjuaa) October 1, 2024
جنید محمود انصاری لکھتے ہیں کہ آج کے زمانے میں بھی لوگوں میں اتنی سمجھداری نہیں ہے، شعور کی بہت کمی ہے۔ اللہ ہمیں معاف کرے اور سیدھی راہ دکھائے۔ ان کامزید کہنا تھا کہ قرآن میں بار بار شرک کا ذکر آیا ہے، پھر بھی لوگ اس طرف توجہ کیوں نہیں دیتے؟ ہر مصیبت کے پیچھے کوئی نہ کوئی ایسا منظر دکھائی دیتا ہے جو دل کو بری طرح توڑ دیتا ہے۔
توبہ استغفراللہ، آج کے زمانے میں بھی لوگوں میں اتنی سمجھداری نہیں ہے، شعور کی بہت کمی ہے۔ اللہ ہمیں معاف کرے اور سیدھی راہ دکھائے۔ قرآن میں بار بار شرک کا ذکر آیا ہے، پھر بھی لوگ اس طرف توجہ کیوں نہیں دیتے؟ ہر مصیبت کے پیچھے کوئی نہ کوئی ایسا منظر دکھائی دیتا ہے جو دل کو بری طرح…
— junaid mehmood ansari (@jmensari) October 2, 2024