ہنڈائی پاکستان نے ملک میں 40،000 کاروں کی فروخت کی خوشی میں ایک منصوبے کا آغاز کردیا ہے جس کے تحت کمپنی اپنی گاڑیاں سود سے پاک آسان ماہانہ اقساط کے عوض فروخت کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ہنڈائی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ، عمدرآمد کب سے ہوگا؟
محدود مدت والی یہ پیشکش یکم اکتوبر 2024 سے لاگو ہوئی ہے۔ اس کے تحت صارفین 60 فیصد کی ڈاؤن پیمنٹ ادا کرکے سینٹا فی ہائبرڈ اور سوناٹا کی کوئی بھی ویریئنٹ (قسم) خرید سکیں گے۔18 ماہ کے اس EMI پلان میں کوئی سود شامل نہیں ہوگا۔
اس پروموشن سے کاروں کے شوقین افراد کو اپنی پسند کی گاڑیاں خریدنا ممکن ہوگا۔ اس طرح صارفین اب سینٹا فی ہائبرڈ کی جدید ٹیکنالوجی اور عمدہ ڈیزائن والی سوناٹا کے مختلف ماڈلز آسان اقساط پر حاصل کرسکیں گے۔
مختلف ماڈلز کی ادائیگی کا طریقہ کار
سوناٹا 2.0
ایکس فیکٹری قیمت 10,229,000 روپے
ڈاؤن پیمنٹ 6,137,400 (60%) روپے
بقایا رقم 4,091,600 روپے
ماہانہ قسط: 18 ماہ کے لیے 227,311 روپے
سوناٹا 2.5
ایکس فیکٹری قیمت 11,205,000 روپے
ڈاؤن پیمنٹ 6,723,000 (60%) روپے
بقایا رقم 4,482,00
ماہانہ قسط: 18 ماہ کے لیے 249,000 روپے
سینٹا فی ہائبرڈ ایف ڈبلیو ڈی
ایکس فیکٹری قیمت 12,990,000 روپے
ڈاؤن پیمنٹ 7,794,000 (60%) روپے
بقایا رقم 5,196,000 روپے
ماہانہ قسط: 18 ماہ کے لیے 288,667 روپے
سینٹا فی ہائبرڈ AWD
ایکس فیکٹری قیمت 14,699,000 روپے
ڈاؤن پیمنٹ 8,819,400 (60%) روپے
بقایا رقم 5,879,600 روپے
ماہانہ قسط 18 ماہ کے لیے 326,644 روپے