چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سمیت 20 سے زیادہ وکلا کے خلاف مقدمہ کیوں درج کیا گیا؟

جمعرات 3 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد پولیس نے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کرنے اور سرکاری ادارے کے سربراہ کا پتلا جلانے پر چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر سمیت 20 سے زائد وکلا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کی وکلا تنظیموں نے آئینی پیکیج مسترد کردیا، مزاحمت کا اعلان

اسلام آباد کے تھانہ سیکریٹریٹ کے ایس ایچ او کی مدعیت میں چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر سمیت 20 سے زائد وکلا کے خلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ اور سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مقدمے میں ممبر قومی اسمبلی لطیف کھوسہ، سینیٹر شبلی فراز، سلمان اکرم راجا، مصطفین کاظمی، نیاز اللہ نیازی اور اعظم سواتی کو نامزد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ججز کسی بھی نئی عدالت کا حصہ نہ بنیں، ملک بھر کے وکلا کا ججز کے نام خط

وکیل نسیم حیدر پنچوتھا، انصر ایڈووکیٹ اور عبداللہ وزیر بھی مقدمے میں نامزد کیے گئے ہیں، 100 سے زائد نامعلوم افراد کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے، وکیل مصطفین کاظمی پہلے ہی گرفتار ہیں۔

مظاہرین نے سرکاری ادارے کے سربراہ کا پتلا جلایا، ایف آئی آر کا متن

مقدے کی ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ مظاہرین نے سرکاری ادارے کے سربراہ کا پتلا جلایا اور پولیس افسران و اہلکاروں سے مزاحمت اور انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’اب ملک میں ہارس ٹریڈنگ جائز ہوگئی‘ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد لوگ کیا کہہ رہے ہیں؟

متن میں کہا گیا ہے کہ مظاہرین نے سرکاری ادارے کے سربراہ کے بارے میں کہا کہ فیصلہ نہیں کرنے دیں گے اور نہ ہی انہیں کام کرنے دیں گے، مظاہرین نے ٹائر جلا کر راستے بھی بند کردیے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم