نواز شریف سے آسٹریلوی ہائی کمشنر کی ملاقات، مختلف شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر زور

جمعہ 4 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف سے آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز  نے لاہور میں ملاقات کی اور اس دوران دونوں نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تجارت، آئی ٹی، تعلیم اور زراعت میں تعاون کو وسعت دینے کی ضرورت پر زوردیا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا آسٹریلیا کی نئی پالیسی نوجوانوں کو ملک چھوڑنے پر مجبور کرسکتی ہے؟

آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے۔

اس موقعے پر نواز شریف  نے کہا کہ پاکستان آسٹریلیا پارٹنرشپ نہایت اہمیت کی حامل ہے اور حکومت آسٹریلیا کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

صدر ن لیگ نے کہا کہ آسٹریلوی سرمایہ کاروں کی پاکستان میں سرمایہ کاری پر مکمل معاونت کی جائے گی۔

مزید پڑھیے: آسٹریلیا کی جانب سے اسٹوڈنٹ ویزا فیس میں آج سے حیران کن اضافہ، آخر وجہ کیا ہے؟

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کار کی سہولت کے لیے بزنس فرینڈلی انوائرمنٹ فراہم کیا جارہا ہے اور حکومت کی خواہش ہے کہ زراعت اور آئی ٹی کے شعبے میں آسٹریلیا کے تجربے سے بھی مستفید ہوا جائے۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں