خصوصی دعوت پر حافظ نعیم الرحمان کی وزیراعظم ملائیشیا انور ابراہیم سے ملاقات

جمعہ 4 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملائیشیا کے وزیراعظم انورابراہیم کی دعوت پر حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد نے اُن سے ملاقات کی ہے۔

جماعتِ اسلامی کے ترجمان مطابق ملاقات 45 منٹ تک جاری رہی، اس دوران غزہ اور لبنان میں اسرائیلی جارحیت روکنے کے حوالے سے کردار ادا کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

ترجمان جماعتِ اسلامی کے مطابق ملائیشیا میں زخمی فلسطینیوں کی دیکھ بھال پر حافظ نعیم الرحمان نے وزیراعظم انور ابراہیم کو خراج تحسین پیش کیا۔ جب کہ پاکستان اور ملائیشیا کے باہمی تعلقات اور امت مسلمہ کے اہم امور زیر بحث آئے۔

ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق اس موقع پر ملائیشیا میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل پر بھی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر ڈاکٹر انورابراہیم نے حافظ نعیم الرحمن کو کلیات اقبال تحفے میں پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں:سب کو اپنی آئینی پوزیشن پر واپس جانا ہوگا ورنہ انتشار بڑھے گا، حافظ نعیم الرحمان

جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل امیرالعظیم اور ڈائریکٹر امور خارجہ آصف لقمان قاضی بھی ملاقات میں موجود تھے

جماعتِ اسلامی کے مطابق اس موقع پر ملیشیا کے وزیر اعظم ملائیشیا انور ابراہیم نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کو ملائیشیا آنے کی دعوت بھی دی۔

واضح رہے کہ ملائیشیا کے وزیراعظم، پاکستان کے دو روزہ دورے پر تھے، جہاں انہوں نے وزیراعظم پاکستان شہبازشریف، صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیف آف آرمی جنرل عاصم منیر سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔

وزیراعظم ملائیشیا پاکستان کا دو روزہ دورہ مکمل کرکے آج واپس روانہ ہوگئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹر طلحہ محمود سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین منتخب

گزشتہ سال یورپ میں ریکارڈ توڑ گرمی سے 60ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے، تحقیق

ایمان مزاری و شریک حیات ہادی علی چٹھہ کو راہداری ضمانت مل گئی

ماسٹر چنگان کا بڑا اقدام: پاکستان کی پہلی رینج ایکسٹینڈڈ ہائبرڈ گاڑٰی ڈیپل SO5 متعارف

لاہور کے صحافیوں کو نیشنل کرائم ایجنسی کے نوٹسز کیوں جاری ہوئے، معاملہ کیا ہے؟

ویڈیو

افغانوں کو اپنی آدھی روٹی دی لیکن بدلے میں کلاشنکوف اور خودکش کلچر ملا، علامہ طاہر اشرفی

اسلام آباد کے نئے بلیو ایریا میں کیا سہولیات ہیں؟

انٹرنیٹ سروس کو درپیش مسائل کیا 5 جی اسپیکٹرم سے حل ہو جائیں گے؟

کالم / تجزیہ

مریم نواز بہت بدل گئی ہیں

دفاعی معاہدہ، سیاسی امکانات

چوکیدار