پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے پیش نظر معطل موبائل سروس جزوی طور پر بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔
حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ڈی چوک میں احتجاج کی کال کے باعث موبائل فون سروس معطل کی تھی، جس کے باعث شہریوں ایک دوسرے سے رابطوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں موبائل فون و انٹرنیٹ سروس کی بندش، شہریوں کو کن مشکلات کا سامنا؟
دوسری جانب پی ٹی آئی کے کارکنان ڈی چوک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں، اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا قافلہ بھی دارالحکومت کی جانب رواں دواں ہے۔
انتظامیہ نے مظاہرین سے نمٹنے کی حکمت عملی بنا لی ہے، اور ڈی چوک پہنچنے والے کارکنوں کو گرفتار کیا جارہا ہے۔ پولیس نے عمران خان کی دونوں بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں عمران خان کی بہنیں علیمہ خان اور عظمیٰ خان ڈی چوک سے گرفتار
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی پی ٹی آئی کو وارننگ دی ہے کہ اسلام آباد نہ آئیں ورنہ سختی سے نمٹا جائے گا۔