وی ایکسکلوسیو: میرے فیصلے کا اختیار عمران خان کے پاس ہے، جس نے بات کرنی ہے ان سے کرے، علی امین گنڈاپور

ہفتہ 5 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ میرا فیصلے کا اختیار عمران خان کے پاس ہے جس نے رابطہ کرنا ہے عمران خان سے کرے، مجھ سے رابطہ کرنے کی نہ ضرورت ہے، نہ کوئی فائدہ ہے۔ حکومت کی نہ پہلے پرواہ کی ہے نہ اب کریں گے۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر صورت ڈی چوک پہنچیں گے، حکومت کی نہ پہلے پرواہ کی ہے، نہ ہی اب پرواہ کریں گے، عمران خان کا حکم ہے چاہے جو کچھ ہو جائے ہم آگے بڑھتے رہیں گے۔

مزید پڑھیں: دھاوا بولنے کی قیمت ادا کرنا ہوگی، عمران خان اور علی امین گنڈاپور ذمہ دار ہوں گے، محسن نقوی

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہم حق سچ کے لیے کھڑے ہیں، حکومتوں کی پروا نہیں ہے، میرے فیصلوں کا اختیار عمران خان کے پاس ہے، جس نے رابطہ کرنا ہے بانی پی ٹی آئی سے کرے، مجھ سے رابطوں کا فائدہ نہیں ہے۔

واضح رہے علی امین گنڈاپور کا قافلہ اسلام آباد سے چند کلو میٹرز کی دوری پر ہے، اور اسلام آباد کی طرف رواں دواں ہے۔ دوسری جانب وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ وزی اعلیٰ علی امین نے لائن کراس کردی ہے اب خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جی 20 سربراہان اجلاس: امریکی بائیکاٹ کے باوجود متفقہ اعلامیے کا مسودہ تیار

کراچی میں ای چالان کے بعد روبوٹ کارز ٹریفک کا انتظام سنبھالنے کے لیے میدان میں آگئیں

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

‘شہر کی ترقی کے لیے ایک ہیں،’ باہمی تناؤ کے باوجود ٹرمپ اور زہران ممدانی کی خوشگوار ملاقات

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت