ہرنائی: یکے بعد دیگرے دو بارودی سرنگوں کے دھماکے، ایک شخص جاں بحق

جمعہ 7 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے کھوسٹ قلعہ سے 600 میٹر کی مسافت پر جمعہ کی صبح دو بارودی سرنگوں کے دھماکے ہوئے۔ لیویز حکام کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ایک مزدور جاں بحق ہوگیا۔

واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں جہاں سے جاں بحق مزدور کی لاش کو قریبی ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ہسپتال میں جاں بحق مزدور کی شناخت عثمان خان ولد مراد خان کی نام سے ہوئی ہے۔ جس کی عمر 26 سے 27 سال بتائی جا رہی ہے۔

جاں بحق ہونیوالے مزدور کا تعلق بلوچستان کے علاقے ژوب سے ہے۔ لاش کو ضروری کارروائی کے بعد آبائی علاقے روانہ کر دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دھماکوں کی جگہ سے شواہد اکٹھے کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی میں ای چالان کے بعد روبوٹ کارز ٹریفک کا انتظام سنبھالنے کے لیے میدان میں آگئیں

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

‘شہر کی ترقی کے لیے ایک ہیں،’ باہمی تناؤ کے باوجود ٹرمپ اور زہران ممدانی کی خوشگوار ملاقات

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آئی ایم ایف رپورٹ: سرکاری ملکیتی ادارے کرپشن کی وجہ قرار، عدالتی اصلاحات پر زور

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت