اسلام آباد میں احتجاج کی آڑ میں شر پسند عناصر کی اہم ویڈیو منظر عام پر

پیر 7 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں احتجاج کی آڑ میں مبینہ طور پر شر پسندی کرنے والے عناصر کی اہم ویڈیو اور تخریبی سامان کی تفصیلات منظر عام پر آنے کے بعد انتظامیہ نے فورینزک تجزیہ اور جیو فینسنگ کی مدد سے ملوث عناصر کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پر امن احتجاج کا لبادہ اوڑھے شر پسند بلوائیوں نے ریاستی پولیس اہلکاروں کیخلاف تمام حدود پار کر دیں، ناقابل تردید ویڈیو شواہد میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بلوائیوں نے اسلام آباد پولیس اہلکار کو حبس بے جا میں رکھا ہوا ہے۔

 


ذرائع  کے مطابق شر پسندوں نے پولیس اہلکار کو زدوکوب کیا، یر غمال بنانے کی کوشش کی اور نامناسب رویہ اختیار کیا، گرفتار شر پسندوں سے اسلحہ، جس میں پستول، ایمونیشن، گیس ماسک اور خنجر بھی برآمد ہوئے  ہیں، جو ان کے تخریبی رجحانات کے عکاس ہیں۔

ذرائع کے مطابق فورینزک تجزیوں اور جیو فینسنگ کی مدد سے اسلام آباد میں احتجاج کے نام پر ہنگامہ آرائی میں ملوث عناصر کیخلاف انتطامیہ قانونی کارروائی عمل میں لا رہی ہے، نام نہاد احتجاج کی آڑ میں کسی بھی طرح کی شرپسندی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp