وفاقی حکومت نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کے پیش نظر 14، 15 اور 16 اکتوبر کو راولپنڈی اور اسلام آباد میں عام تعطیلات کا اعلان کردیا۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی جانب سے منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
وزیراعظم نے شنگھائی کانفرنس کے دوران جڑواں شہروں میں تین تعطیلات کی منظوری دیدی۔۔بریکنگ
ایس سی او سربراہ کانفرنس کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے تین تعطیلات دی گئیں
اسلام آباد اور راولپنڈی ضلع میں 14،15اور16اکتوبر کو عام تعطیل ہوگی،نوٹیفکیشن جاری
غیرملکی مہمان شخصیات کی… pic.twitter.com/84eK77gS7n— Aamir Ilyas Rana (@RanaAamirilyas) October 7, 2024
ایس سی او سربراہ کانفرنس کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے 3 تعطیلات کی منظوری دی گئی ہے، اس دوران 14 سے 16 اکتوبر تک تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق غیرملکی مہمان شخصیات کی سیکیورٹی میں خلل سے بچنے کے لیے عام تعطیلات کا اعلان کیا گیا، شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہ کانفرنس کے دوران ریڈزون 3 دن مکمل بند رہے گا۔