سرکاری دفاتر میں نائب قاصدوں کے لیے نیا ڈریس کوڈ جاری کردیا گیا

منگل 8 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب کے سرکاری دفاتر میں نائب قاصدوں کے لیے نیا ڈریس کوڈ جاری کردیا گیا ہے۔

سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں نائب قاصد حضرات کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ اب سیاہ واسکٹ کے ساتھ سفید شلوار قمیض پہنیں گے، سینے پر نام کی پلیٹ سجائیں گے، سر پر نماز والی سفید ٹوپی رکھیں گے۔ اس کے علاوہ سیاہ جوتے پہنیں گے۔

پنجاب بھر کے سرکاری دفاتر میں نائب قاصدوں کے لیے نیا ڈریس کوڈ، نوٹیفکیشن کا عکس

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ایک واضح ڈریس کوڈ نہ صرف پروفیشنل ازم کا اظہار ہوتا ہے بلکہ احترام کا احساس بھی دلاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp