پاکستانی کھانے انگلینڈ پرستاروں کو بھی بھا گئے

منگل 8 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ ملتان میں جاری ہے اور پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچز کے لیے انگلینڈ کی مشہور کرکٹ شائقین کی نمائندگی کرنے والی تنظیم ’بارمی آرمی‘ جو اپنے روایتی ترانوں اور کاسٹیوم کی وجہ سے مشہور ہے اس وقت پاکستان میں موجود ہے اور کرکٹ کے ساتھ ساتھ پاکستانی کھانوں سے بھی لطف اندوز ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملتان ٹیسٹ کا دوسرا روز: 556 رنز بناکر پاکستان کی پوری ٹیم آؤٹ

’بارمی آرمی‘ نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر پاکستانی کھانے دال چاول، ماش کی دال، رائتہ اور سلاد سے سجی ہوئی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ  پاکستان میں دوپہر کا کھانا ہمیشہ لذیذ ہوتا ہے۔

رانا ذیشان علی لکھتے ہیں کہ پاکستانی کھانے دنیا کے نمبر ون کھانے ہیں۔

عمیر خان لکھتے ہیں کہ پاکستنی بیف سیخ کباب اور بیف نہاری بھی ٹرائی کریں آپ کو وہ ضرور پسند آئے گی۔

ایک صارف نے کھانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری چائے بھی لاجواب ہے۔

’بارمی آرمی‘ کیا ہے اور یہ کیسے کام کرتی ہے؟

’بارمی آرمی‘ انگلینڈ کرکٹ کے سپورٹرز ہیں، جوپوری دنیا میں جاتے ہیں۔ بارمی آرمی دنیائے کرکٹ میں اپنے روایتی ترانوں اور لباس کی وجہ سے مشہور ہے۔ انگلینڈ کی مشہور کرکٹ شائقین کی نمائندگی کرنے والی تنظیم بارمی آرمی کہلاتی ہے۔

1994 میں آسٹریلیا کا دورہ کرتے ہوئے بارمی آرمی تین لوگوں نے قائم کی تھی، جس کے بعد اس گروپ نے انگلینڈ کے ہر میچ میں شرکت کی ہے۔ انہیں آسٹریلیا کے میڈیا کی جانب سے ’بارمی‘ کا نام ان کے ٹیم سے پیار اور ’آرمی‘ کا نام ان کی بڑی تعداد کی وجہ سے دیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے دو ٹیسٹ ملتان میں کھیلے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp