جامعہ کراچی: ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دینے کی منظوری، سینیڈیکیٹ کے 3 اراکین کی مخالفت

منگل 8 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جامعہ کراچی نے معروف اسکالر و مبلغ اسلام ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دینے کی منظوری دے دی۔

اعزازی ڈگری دینے کی باقاعدہ منظوری یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ کے اجلاس میں دی گئی، تاہم 3 اراکین نے اس پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مخالفت کی۔

یہ بھی پڑھیں ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پی آئی اے کی کس پیشکش نے غصہ دلا دیا؟

مخالفت کرنے والے تینوں اراکین جامعہ کراچی میں حکومت سندھ کی جانب سے نامزد ہیں۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دینے کے سلسلے میں خط یکم اکتوبر کو گورنر سیکریٹریٹ سے موصول ہوا۔

سنڈیکیٹ نے اکثریتی رائے سے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دینے کی منظوری دی۔

مخالفت کرنے والوں میں ممبر سندھ اسمبلی و رکن سنڈیکٹ سعدیہ جاوید، شاہدہ رحمانی اور صاحبزادہ معظم قریشی شامل ہیں۔

مخالفت کرنے والے اراکین نے خواتین کے حوالے سے ڈاکٹر ذاکر کی رائے سے اختلاف کیا۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دینے کی باقاعدہ سفارش جامعات کے چانسلر کامران ٹیسوری نے کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں ڈاکٹر ذاکر نائیک اسٹیج سے کیوں اترے؟ انہوں نے خاموشی توڑ دی

واضح رہے کہ معروف اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک ان دنوں پاکستان میں موجود ہیں جہاں وہ مختلف تقریبات میں شرکت کررہے ہیں اور لیکچر دے رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟